
رائے پور، 02 ستمبر (ہ س)۔
چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر دستک دی ہے۔ رائے پور اور راج ناندگاؤں اضلاع میں کورونا کے ایک ایک نئے مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔ دونوں مریضوں کا علاج جاری ہے، جبکہ محکمہ صحت نے ٹریسنگ اور سیمپلنگ شروع کر دی ہے۔
رائے پور میں ملے متاثرہ مریض کا فی الحال ہوم آئسولیشن میں علاج جاری ہے، جبکہ راج ناندگاؤں کے مریض کا علاج اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں دونوں متاثرہ مریضوں کے رابطے میں آنے والے لوگوں کی شناخت کر رہی ہیں اور ان کے اہل خانہ کے سیمپل بھی جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

