Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
جے شنکر آج سے پانچ ستمبر تک یوکرین اور پولینڈ کے دورے پر

جے شنکر آج سے پانچ ستمبر تک یوکرین اور پولینڈ کے دورے پر

نئی دہلی، 3 ستمبر (ہ س)۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج سے پانچ ستمبر تک یوکرین اور پولینڈ کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔ اس دوران وہ دونوں ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق، دورے کے دوران جے شنکر یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سِبیہا اور پولینڈ کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ رادوسلاف سِکورسکی کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔

وزیر خارجہ جے شنکر کے دورے کے دوران بھارت کے دونوں ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ علاقائی صورتحال اور باہمی مفادات سے متعلق مختلف امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu