Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
چائنا ماسٹرز: کدامبی سری کانت نے عالمی نمبر 9 وکٹر لائی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی

چائنا ماسٹرز: کدامبی سری کانت نے عالمی نمبر 9 وکٹر لائی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی

نئی دہلی، 3 ستمبر (ہ س)۔ ہندوستان کے تجربہ کار بیڈمنٹن کھلاڑی کدامبی سری کانت نے جمعرات کو بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے عالمی نمبر 9 وکٹر لائی کو سیدھے گیمز میں شکست دے کر چائنا ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

سابق عالمی نمبر ایک سری کانت نے بی ڈبلیو ایف سپر 750 ٹورنامنٹ کے مقابلے میں کینیڈا کے لائی کو 21-18، 21-19 سے شکست دی۔

سری کانت نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت تک جاری رہنے والے مقابلے میں پرسکون اور مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے دونوں گیمز میں اہم مواقع پر صبر و تحمل برقرار رکھا اور دنیا کے نویں نمبر کے کھلاڑی کو واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا۔

لائی حالیہ دنوں میں شاندار فارم میں تھے۔ انہوں نے چائنا ماسٹرز کے پہلے راؤنڈ میں ہندوستان کے لکشیا سین کو شکست دی تھی۔ اس سے قبل لائی نے بی ڈبلیو ایف عالمی چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔ اس کے باوجود سری کانت نے انہیں کوئی موقع نہیں دیا۔

سری کانت نے ٹورنامنٹ کا آغاز بھی پراعتماد انداز میں کیا تھا۔ انہوں نے پہلے راؤنڈ میں چائنیز تائپے کے عالمی نمبر 21 چی یو جین کو محض 35 منٹ میں 21-16، 21-15 سے شکست دی تھی۔

کوارٹر فائنل میں سری کانت کا سامنا ہانگ کانگ، چین کے لی چیوک ییو سے ہوگا۔ لی نے پری کوارٹر فائنل کے مقابلے میں عالمی نمبر 9 توما پوپوف کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu