Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
وزیر داخلہ امت شاہ نے موسیقار گورنگ ویاس کے انتقال پر غم کا اظہار کیا

وزیر داخلہ امت شاہ نے موسیقار گورنگ ویاس کے انتقال پر غم کا اظہار کیا

نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی امت شاہ نے جمعرات کو گجراتی موسیقار گورنگ ویاس کے انتقال پر اپنے غم کا اظہار کیا۔

شاہ نے ایکس پر لکھا، موسیقار گورنگ ویاس کا انتقال گجراتی موسیقی کی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اپنے طویل موسیقی کے سفر میں ویاس نے کئی فلموں اور بے شمار کمپوزیشنز میں اپنے انمول موسیقی کے تعاون سے بے شمار لوگوں کے دلوں کو چھو لیا۔ 'دکری تو پارکی تھاپن' جیسی ان کی بے مثال کمپوزیشن ان کی یادوں کو ہمیشہ زندہ رکھیں گی۔ خدا اس عظیم روح کو اپنے قدموں میں جگہ دے اور سوگوار خاندان اور ان کے بے شمار مداحوں کو اس بے پناہ غم کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔

یاد رہے کہ معروف گجراتی فلم کمپوزر اور نغمہ نگار آنجہانی اویناش ویاس کے بیٹے گورنگ ویاس بدھ کی رات احمد آباد میں انتقال کر گئے۔ ان کی موت کی خبر سے گجراتی فلم اور میوزک انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ وہ ایک طویل عرصے تک گجراتی موسیقی کی دنیا میں سرگرم رہے اور انہوں نے 100 سے زیادہ گجراتی فلموں کے لیے موسیقی ترتیب دی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu