Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
نیویارک میں آئی سی ای کی کارروائیاں بند کی جائیں: نیویارک میئر ممدانی

نیویارک میں آئی سی ای کی کارروائیاں بند کی جائیں: نیویارک میئر ممدانی

نیویارک، 9 اکتوبر(ہ س)۔

نیویارک شہر کے میئر ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کی تمام کارروائیاں بند کی جائیں۔ یہ مطالبہ برونکس میں آئی سی ای کے ایک اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ایک اسپتال کے باہر آئی سی ای مخالف مظاہرین اور نیویارک پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ زخمی شخص کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

میئر ممدانی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ماربل ہل کے ایک رہائشی علاقے میں آئی سی ای کے ایک اہلکار نے نیویارک کے ایک شہری کو گولی مار دی۔ ان کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ اہلکاروں نے شہری کی گاڑی میں اسے اور پانچ سالہ بچے کو گھیر لیا، جس کے بعد کئی راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔

ممدانی نے اس واقعے کو سنگین قرار دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر سے بات ہونے پر وہ نیویارک شہر میں آئی سی ای کی تمام کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کریں گے۔میئر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس صورت حال پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے زخمی شہری اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu