Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
چائنا اسمیش کے سیمی فائنل میں مانوش شاہ اور مانو ٹھکر کو شکست

چائنا اسمیش کے سیمی فائنل میں مانوش شاہ اور مانو ٹھکر کو شکست

بیجنگ، 9 اکتوبر(ہ س)۔ ہندوستان کے مانوش شاہ اور مانو ٹھکر کو جمعہ کے روز ورلڈ ٹیبل ٹینس اسمیش مقابلہ 2026 کے مردوں کے ڈبلز سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی کوریا کے لم جونگ ہون اور اوہ جون سونگ نے ہندوستانی جوڑی کو مسلسل تین گیموں میں 3-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔شاؤگانگ پارک میں کھیلے گئے اس مقابلے میں جنوبی کوریائی جوڑی نے 11-8، 11-6 اور 11-3 سے کامیابی حاصل کی۔ یہ مقابلہ 20 منٹ سے بھی کم وقت میں ختم ہوگیا۔

ہندوستانی جوڑی نے پہلے گیم میں اچھی مزاحمت کی۔ مانوش شاہ اور مانو ٹھکر نے اپنی سرو پر چار پوائنٹس حاصل کیے اور حریف کھلاڑیوں کی سرو پر بھی چار پوائنٹس جیتے، لیکن اس کے بعد جنوبی کوریائی کھلاڑیوں نے مقابلے پر اپنی گرفت مضبوط کرلی اور پہلا گیم 11-8 سے جیت لیا۔

دوسرے گیم میں بھی ہندوستانی جوڑی واپسی کرنے میں ناکام رہی۔ جنوبی کوریائی کھلاڑیوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ گیم 11-6 سے اپنے نام کرلیا۔

تیسرے گیم میں جنوبی کوریا کی جوڑی نے ابتدا ہی سے برتری برقرار رکھی اور ایک موقع پر 9-1 کی بڑی سبقت حاصل کرلی۔ ہندوستانی کھلاڑی اس خسارے کو کم نہ کرسکے اور جنوبی کوریائی جوڑی نے 11-3 سے گیم جیت کر مقابلہ 3-0 سے اپنے نام کرلیا۔ اس کامیابی کے ساتھ لم جونگ ہون اور اوہ جون سونگ نے فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu