
سرینگر کے دو لاپتہ لڑکوں کو گاندربل کے گنڈ میں مشترکہ تلاشی مہم میں بچایا گیا
سرینگر، 9 اکتوبر(ہ س)۔ ٹریکنگ کے دوران تارسر-مارسر کی طرف جنگلاتی علاقے میں لاپتہ ہو نے والے لڑکوں کو گاندربل ضلع کے گنڈ علاقے میں مشترکہ تلاش اور بچاؤ مہم کے بعد کامیابی سے تلاش کر لیا گیا ہے۔ ان دونوں کی شناخت سرینگر کے رہنے والے حذیر اور منان کے طور پر ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق، لاپتہ لڑکوں کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد پولیس اسٹیشن گنڈ، ایسکارٹ اہلکاروں، مقامی گائیڈز، اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور فوج کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر تلاشی مہم کل رات شروع کی گئی۔ اس کے بعد، اسپیشل آپریشن گروپ فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور جموں و کشمیر پولیس پر مشتمل مشترکہ تلاشی مہم چلائی گئی تاکہ لاپتہ ٹریکروں کو تلاش کیا جاسکے۔ تلاش کی مسلسل کوششوں کے بعد، دونوں لڑکوں کو کامیابی سے ٹریس کر کے بچا لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز، پولیس اور ریسکیو ٹیموں کے درمیان بروقت ہم آہنگی کے باعث آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا گیا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir

