
نئی دہلی، 9 اکتوبر(ہ س)۔
جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے اسکول آف سوشل سائنسز کے پروفیسر اور منی پور سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ انگومچا بیمول اکوئیجم کو فوری اثر سے ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔
جے این یو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، یہ حکم جنسی ہراسانی کے الزامات کی جانچ مکمل ہونے اور یونیورسٹی کی داخلی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔ کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ اور نتائج کی روشنی میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے سروس ضوابط اور مرکزی سول سروسز (درجہ بندی، کنٹرول اور اپیل) قواعد کے تحت پروفیسر اکوئیجام کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔
پروفیسر انگومچا بیمول اکوئیجم کے خلاف کئی طالبات نے جنسی ہراسانی کی باضابطہ شکایات درج کرائی تھیں۔ اس کے بعد یونیورسٹی کی داخلی شکایات کمیٹی نے معاملے کی جانچ شروع کی۔ جانچ مکمل ہونے کے بعد انتظامیہ نے انہیں ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا۔قابل ذکر ہے کہ پروفیسر اکوئیجام منی پور کی اندرونی منی پور لوک سبھا نشست سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

