Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے معاملے پر کھل کر بولیں کٹرینہ کیف

سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے معاملے پر کھل کر بولیں کٹرینہ کیف

ممبئی، 9 اکتوبر(ہ س)۔ اداکارہ کٹرینہ کیف ماں بننے کے بعد وزن بڑھنے کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کر رہی ہیں۔ اس دوران انہوں نے آن لائن تنقید پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کی رائے کو اپنی اہمیت طے کرنے کی بنیاد نہیں بنانا چاہیے۔

برطانیہ میں اپنے بیوٹی برانڈ 'کے بیوٹی' کی پہلی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں کٹرینہ نے بیوٹی انفلوئنسرز کے ساتھ گفتگو کے دوران سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصروں اور ان کے ذہنی اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

کٹرینہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مختلف طرح کی رائے سامنے آتی رہتی ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ لوگ ان تبصروں کو اپنی ذاتی اہمیت پر حاوی نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص دوسروں کی رائے کے مطابق اپنے فیصلے کرنے لگے تو اس سے اپنے لیے فیصلے کرنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔ اداکارہ کے مطابق، اپنی شناخت اور خود اعتمادی کو دوسروں کے تبصروں سے الگ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

کٹرینہ نے مزید کہا کہ کبھی دنیا آپ کی تعریف کرتی ہے تو کبھی آپ کو خود اپنی حوصلہ افزائی کرنی پڑتی ہے۔ان کے اس بیان کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی جم کر تعریف کی۔ کئی لوگوں نے ان کی بات کو سمجھداری پر مبنی قرار دیتے ہوئے حمایت کا اظہار کیا۔

کٹرینہ کے اس پیغام کو ان لوگوں کے لیے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے جو آن لائن تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کا پیغام ہے کہ دوسروں کی رائے کے بجائے خود پر بھروسہ کرنا اور اپنی اہمیت کو سمجھنا زیادہ ضروری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu