
۔ 10 اکتوبر کو وسطی دہلی میں احتجاجی مظاہرے کی تجویز
مرادآباد، 9 اکتوبر (ہ س)۔ شمالی ریلوے کے مرادآباد ڈویژن کے سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر مہیش یادو نے بتایا کہ 10 اکتوبر کو وسطی دہلی میں مجوزہ احتجاجی مظاہرے اور ٹریفک سے متعلق ایڈوائزری کے پیش نظر مرادآباد ریلوے ڈویژن کے تحت چلنے والی چھ ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
سینئر ڈی سی ایم مہیش یادو نے مزید بتایا کہ ٹرین نمبر 12056 (دہرادون۔نئی دہلی جن شتابدی ایکسپریس) 10 اکتوبر کو منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 12229 (لکھنو¿۔نئی دہلی میل) 9 اکتوبر کو منسوخ رہے گی، جبکہ ٹرین نمبر 12230 (نئی دہلی۔لکھنو¿ میل) 10 اکتوبر کو نہیں چلے گی۔
اسی طرح ٹرین نمبر 12429 (لکھنو¿۔نئی دہلی سپرفاسٹ) 9 اکتوبر کو، ٹرین نمبر 12430 (نئی دہلی۔لکھنو¿ سپرفاسٹ) 10 اکتوبر کو اور ٹرین نمبر 15303 (قاسم گنج۔نئی دہلی انٹر سٹی ایکسپریس) بھی 10 اکتوبر کو منسوخ رہے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

