
نئی دہلی، 9 اکتوبر(ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین نے جمعہ کو پارٹی کے مرکزی صدر دفتر میں نومنتخب قومی جنرل سکریٹریوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میں تنظیمی تیاریوں کے جائزے کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے ایکشن پلان اور حکمت عملی پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں پارٹی تنظیم کو مزید مضبوط بنانے، مختلف ریاستوں میں تنظیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور بوتھ کی سطح تک کارکنوں کی سرگرمی بڑھانے جیسے موضوعات پر غور و خوض کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پارٹی کی رسائی کو وسیع کرنے اور تنظیمی کاموں کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ کے بعد پارٹی صدر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی جنرل سکریٹریوں سے ملاقات کی اور مختلف تنظیمی معاملات اور آئندہ ایکشن پلان پر تفصیلی بات چیت کی۔
کئی ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں، اس لیے تنظیم کی تیاری کو ہموار کرنا اور پارٹی کی حکمت عملی کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنا بہت ضروری ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

