Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ایم ایم سی کمشنر کا شہری مسائل کا معائنہ، زیر التوا کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت

ایم ایم سی کمشنر کا شہری مسائل کا معائنہ، زیر التوا کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت

حیدرآباد ،09 اکتوبر(ہ س)۔ ملکاجگیری میونسپل کارپوریشن(ایم ایم سی) کے کمشنرنے کارپوریشن کے حدود میں طویل عرصے سے زیرالتواشہری مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں کوان کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے نکاسی آب کے نظام کوبہتربنانے،ٹریفک کی روانی برقراررکھنے اورسڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کوترقی دینے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پرزوردیا۔ فیلڈ معائنے کے دوران کمشنرنے ماڈرن بیکری کے مقام پرسیوریج کے پانی کے اُبل کر باہرآنے کے مسئلے کا جائزہ لیا اورعہدیداروں کو ہدایت دی کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری اصلاحی اقدامات کیے جائیں۔ بیراپگڈہ کے ایل ایف جے سی جنکشن پر فری لیفٹ راستے سے متعلق مسئلے کا بھی معائنہ کیا گیا۔ کمشنر نے متعلقہ عہدیداروں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی تاکہ ٹریفک کی آمد و رفت میں آسانی پیدا ہواورمسافروں کو درپیش مشکلات کم کی جاسکیں ۔

کمشنرنے چلکن نگر کے ملکارجن نگرمیں بارش کے پانی کی نکاسی کے نالے کے آؤٹ لیٹ کا بھی معائنہ کیا۔ یہ نالہ ناچارم جھیل کے آؤٹ لیٹ نالے سے منسلک ہے اور نجی اراضی سے گزرتا ہے۔ عہدیداروں کوہدایت دی گئی کہ مسئلے کا تفصیلی جائزہ لے کر بارش کے پانی کی بلا رکاوٹ نکاسی اور پانی جمع ہونے سے متعلق مسائل کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات پر غور کریں۔

اس کے علاوہ اُپل میں نلّا چیروو کے راستے ورنگل ہائی وے سے ملکارجن نگر کو جوڑنے والی مجوزہ سڑک کی ترقی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے عہدیداروں کو حیدرآباد ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹیکشن ایجنسی (حیڈرا) کے ساتھ تال میل قائم کرتے ہوئے مجوزہ کاموں کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

کمشنر نے کہا کہ طویل عرصے سے زیر التوا شہری مسائل کو حل کرنے کے لیے مختلف محکموں کے درمیان بہتر تال میل، بروقت کارروائی اور اصلاحی اقدامات پر مؤثر عمل درآمد ضروری ہے۔ انہوں نے عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے عہدیداروں کو مسلسل نگرانی اور فوری کارروائی کی ہدایت دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu