Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد شبھمن گل کا آئی سی سی سے گیند پر لعاب لگانے کی پابندی ہٹانے کا مطالبہ

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد شبھمن گل کا آئی سی سی سے گیند پر لعاب لگانے کی پابندی ہٹانے کا مطالبہ

بھارتی ٹیسٹ کپتان نے کہا، کورونا وبا ختم ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں، اب بھی لعاب کے استعمال کی اجازت نہ ہونا سمجھ سے باہرویلنگٹن، 23 نومبر(ہ س)۔ بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے گیند کو چمکانے کے لیے لعاب (Saliva) کے استعمال پر عائد پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ویلنگٹن میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ پیر کو ڈرا ہونے کے بعد گل نے کہا کہ کورونا وبا ختم ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں، اس کے باوجود گیند پر لعاب لگانے کی اجازت نہ ہونا ان کی سمجھ سے باہر ہے۔

میچ کے آخری دن بھارت کو جیت کے لیے نیوزی لینڈ کے آٹھ وکٹ حاصل کرنے تھے، لیکن گلین فلپس اور ڈیرل مچل کی مضبوط شراکت کو توڑنے میں بھارتی گیند باز ناکام رہے۔ دونوں بلے بازوں نے آخری دو سیشن میں 43 اوور تک کریز پر ڈٹے رہ کر بھارت کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شبھمن گل نے کہا، ''مجھے نہیں معلوم کہ گیند کو چمکانے کے لیے لعاب کے استعمال کی اجازت کیوں نہیں ہے۔ کورونا وبا ختم ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ اب بھی اس کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی ہے۔''

کورونا وبا کے دوران انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لیے آئی سی سی نے 2020 میں گیند پر لعاب کے استعمال پر عارضی پابندی عائد کی تھی۔ بعد میں 2022 میں اس پابندی کو مستقل کردیا گیا۔حالانکہ 2025 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں لعاب کے استعمال پر عائد پابندی ہٹا دی گئی تھی، لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں یہ پابندی اب بھی برقرار ہے۔

گیند کے ایک جانب چمک برقرار رکھنے اور ریورس سوئنگ حاصل کرنے کے لیے عام طور پر لعاب کا استعمال کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر ہموار پچوں پر یہ گیند بازوں کے لیے کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ویلنگٹن ٹیسٹ میں بھی بھارتی ٹیم کو ایسی ہی ہموار پچ کا سامنا کرنا پڑا، جہاں گیند بازوں کو وکٹ حاصل کرنے کے لیے کافی محنت کرنی پڑی۔ ایسے میں شبھمن گل نے گیند پر لعاب کے استعمال کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu