
نئی دہلی، 23 نومبر(ہ س)۔ ہریانہ کے سونی پت میں شادی ٹوٹنے اور جہیز طلب کرنے کے الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دہلی پولیس نے اپنے ایک کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ملزم کانسٹیبل کلدیپ کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے اور اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
دہلی پولیس کے مطابق کانسٹیبل پر جہیز کا مطالبہ کرنے اور اس کے بعد شادی توڑنے سے متعلق الزامات سامنے آئے ہیں۔ یہ معاملہ 20 نومبر کو سونی پت کا ہے۔
پولیس اہلکار کے طرز عمل کو غیر اخلاقیقرار دیتے ہوئے اسے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے خلاف محکمہ کے مقررہ ضابطوں کے تحت کارروائی جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ

