Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
آبنائے ہرمز میں حالات معمول پر لانے کے لیے امریکہ کو تہران کی شرائط قبول کرنی ہوں گی : ایران

آبنائے ہرمز میں حالات معمول پر لانے کے لیے امریکہ کو تہران کی شرائط قبول کرنی ہوں گی : ایران

تہران، 23 نومبر (ہ س)۔ ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنی یقین دہانیاں پوری کرتا ہے اور تہران کی شرائط کو قبول کرتا ہے تو آبنائے ہرمز اور خطے میں سیکیورٹی کی

صورتحال جلد از جلد معمول پر آ سکتی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کے روز یہ بات کہی۔ تہران میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران بقائی سے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اس بیان کے بارے میں سوال کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکی یقین دہانیوں پر عمل درآمد ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز کو دو گھنٹے کے اندر دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ارنا' کے مطابق، بقائی نے واضح کیا کہ ایران اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے تیار ہے۔ اگر دوسرا فریق متعلقہ شرائط پوری کرتا ہے تو ایران بھی کم سے کم وقت میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکتا ہے۔

بقائی نے کہا کہ ایران اپنی یقین دہانیوں پر عمل کرنے، اپنے حقوق کے تحفظ اور طے شدہ شرائط کے حوالے سے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کی جانب سے وعدوں کی تکمیل کے بعد آبنائے ہرمز اور خطے میں سلامتی کی بحالی کا عمل جلد شروع ہو سکتا ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے سے وابستہ پیچیدگیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان کے مطابق، ایران کوئی غیر معمولی مطالبہ نہیں کر رہا، بلکہ اپنے جائز حقوق کے دائرے میں آنے والے معاملات پر زور دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ تو کوئی نئی پیشگی شرائط ہیں اور نہ ہی حقوق سے تجاوز کرنے والے مطالبات، بلکہ ایرانی عوام کے حقوق کا لازمی حصہ ہیں۔

جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) سے علیحدگی کے امکان سے متعلق سوال کے جواب میں بقائی نے کہا کہ وزارت خارجہ کو اس سلسلے میں اب تک کوئی فیصلہ موصول نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ایران 1970 سے اس معاہدے کا رکن ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu