
علی گڑھ, 23 نومبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے شعبہ لسانیات کے پروفیسر محمد جہانگیر وارثی کو ان کی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ مرکز برائے تعلیم بالغاں و توسیع (سی سی اے ای ای) کا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ ان کی مدت کار 26 نومبر 2026 سے آئندہ ایک سال ہوگی۔
پروفیسر وارثی ایک سینئر ماہر تعلیم ہیں اور تدریس، تحقیق اور انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ 2016 سے اے ایم یو سے وابستہ ہیں۔ وہ واشنگٹن یونیورسٹی، سینٹ لوئس، امریکہ (2006-962016)، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے (2003-962005) اور یونیورسٹی آف مشی گن، این آربر (2001-962003) میں بھی علمی و تدریسی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ان کی علمی و تحقیقی دلچسپیوں میں لسانیات، زبان کی تدریس، کثیر لسانیت، ترجمہ اور لسانی ٹکنالوجی جیسے موضوعات شامل ہیں۔ انہوں نے متعدد کتابیں تصنیف کی ہیں اور قومی و بین الاقوامی شہرت کے حامل جرائد میں ان کے متعدد تحقیقی مضامین شائع ہو چکے ہیں۔
پروفیسر وارثی نے متعدد قومی اور بین الاقوامی علمی کانفرنسوں کا انعقاد کیا ہے۔ ان کی علمی خدمات کے اعتراف میں انہیں کئی اعزازات سے نوازا گیا ہے، جن میں سال 2025 کا ماہرلسانیات ایوارڈ، کولن پی میسیکا ایوارڈ اور ایم بی ایمیناؤ اسکالر آف ایکسیلینس ایوارڈ 2024 شامل ہیں۔
وہ اے ایم یو کے شعبہ لسانیات کے چیئرمین اور لنگوئسٹک سوسائٹی آف انڈیا کے صدر بھی ہیں۔
---------------
ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ

