Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
یوپی اسمبلی انتخابات:سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پرمحض چند منٹ

یوپی اسمبلی انتخابات:سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پرمحض چند منٹ

نئی دہلی ، 23نومبر (ہ س)۔اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر کئی ہفتوں سے جاری اختلافات کے درمیان کانگریس اور سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے رہنماوں نے پیر کو دہلی میں ملاقات کی۔یہ ملاقات کانگریس کے سینئر رہنما پرمود تیواری کی رہائش گاہ پر ہوئی جو ریاستی کانگریس کی صدر ارادھنا مشرا کے والد ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ میٹنگ محض تقریباً 20 منٹ تک چلی ۔

اس میٹنگ میں کانگریس نے ایس پی کو 131 نشستوں کی فہرست سونپی، جن پر وہ انتخاب لڑنا چاہتی ہے۔کانگریس ذرائع کے مطابق پارٹی نے اپنی ابتدائی مانگ 181 نشستوں سے کم کرکے 131 کردی ہے۔ اس مانگ کی بنیاد 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کو بنایا گیا ہے۔ کانگریس نے جن 17 پارلیمانی حلقوں میں انتخاب لڑا تھا، ان سے وابستہ اسمبلی نشستوں میں سے 131 پر دعویٰ پیش کیا ہے۔ ان میں 30 سے زیادہ نشستیں ایسی ہیں جہاں پارٹی کو برتری حاصل ہوئی تھی۔

کانگریس نے رائے بریلی اور امیٹھی کی تمام نشستوں پر انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے، جبکہ اس کے بدلے سماجوادی پارٹی (ایس پی) کو فیروزآباد، قنوج، مین پوری اور اعظم گڑھ کی تمام نشستیں دینے کی پیش کش کی ہے، جنہیں ایس پی کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ کانگریس نے کچھ ایسی نشستوں پر بھی دعویٰ کیا ہے جو 2022 میں راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) اور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) نے جیتی تھیں، جبکہ بعض نشستوں پر ایس پی کے موجودہ ارکان اسمبلی بھی ہیں۔ واضح ہو کہ یہ سیاسی جماعتیں فی الحال انڈیا اتحاد کا حصہ نہیں ہیں اور بی جے پی کی قیادت والی انڈیا اتحاد میں شامل ہو چکی ہیں۔

ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے بات چیت کو مثبت قرار دیا۔ کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ وہ اکھلیش یادو کو اتر پردیش کا وزیر اعلیٰ دیکھنا چاہتے ہیں اور دونوں جماعتوں کا مقصد ریاست سے بی جے پی حکومت کو اقتدار سے ہٹانا ہے۔ ایس پی رہنماؤں نے کہا کہ وہ کانگریس کی تجاویز سننے کے لیے کھلے ذہن کے ساتھ میٹنگ میں آئے تھے اور اب پارٹی سربراہ اکھلیش یادو سے مشورہ کریں گے۔

دونوں جماعتوں نے سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت کے لیے چار چار رہنماؤں کی ٹیم بنائی ہے۔ ایس پی کی جانب سے رام گوپال یادو، رکن پارلیمنٹ اقرا حسن چودھری، راجیو رائے اور ریاستی صدر شیام لال پال، جبکہ کانگریس کی جانب سے راجندر پال گوتم، ارادھنا مشرا، عمران مسعود اور وریندر چودھری مذاکرات میں شامل ہیں۔

دونوں جماعتوں کے رہنما منگل کو دوبارہ ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ دو سے تین دن میں سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق رائے کی امید ہے۔ رام گوپال یادو نے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ پیچیدہ ہو تو وقت لگتا ہے۔

واضح رہے کہ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے اکیلے 399 نشستوں پر مقابلہ کیا تھا، لیکن اسے صرف دو نشستوں پر کامیابی ملی تھی، جبکہ ایس پی نے 111 نشستیں جیتی تھیں۔ 2017 میں دونوں جماعتوں نے اتحاد کے تحت انتخاب لڑا تھا، جس میں ایس پی کو 54 اور کانگریس کو سات نشستیں حاصل ہوئی تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu