Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بی ایم ڈبلیو نے بھارت میں ایکس 1 ماڈل کا لانگ وہیل بیس ورژن متعارف کرا دیا

بی ایم ڈبلیو نے بھارت میں ایکس 1 ماڈل کا لانگ وہیل بیس ورژن متعارف کرا دیا

نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔

جرمنی کی لگژری گاڑی بنانے والی کمپنی بی ایم ڈبلیو نے جمعہ کو ملک میں پہلی بار اپنی مقبول ایس یو وی ماڈل 'ایکس 1' کا لانگ وہیل بیس (ایل ڈبلیو بی) ورژن لانچ کیا۔ اس کی ابتدائی قیمت 49.9 لاکھ روپے (ایکس شوروم) ہے۔

بی ایم ڈبلیو گروپ انڈیا کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہردیپ سنگھ برار نے کہا کہ کمپنی نے 2026 کی پہلی ششماہی میں 9,000 سے زیادہ کاریں فروخت کیں اور فروخت میں 17 فیصد اضافہ درج کیا۔ اس دوران کمپنی کی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 78 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ وہیل بیس ماڈلز کی فروخت میں 24 فیصد اور ایس یو وی کی فروخت میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ لانگ وہیل بیس ماڈلز کا کمپنی کی مجموعی فروخت میں 50 فیصد سے زیادہ حصہ ہے۔

برار نے کہا کہ کمپنی نے بھارت میں آئی ایکس 1 سے لے کر 3 سیریز اور 5 سیریز سے لے کر 7 سیریز تک مختلف ماڈلز میں لانگ وہیل بیس حکمت عملی اپنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی لگژری کار مارکیٹ میں بی ایم ڈبلیو کے پاس لانگ وہیل بیس ماڈلز کی سب سے وسیع رینج ہے۔ بی ایم ڈبلیو نے سال 2026 میں بھارت میں 25 نئے ماڈلز متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا، جن میں سے اب تک 13 ماڈلز پیش کیے جا چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu