Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
دہلی میں سی این جی کی قیمت میں مزید 1 روپے کا اضافہ، 80.09 روپے فی کلوگرام ہوا

دہلی میں سی این جی کی قیمت میں مزید 1 روپے کا اضافہ، 80.09 روپے فی کلوگرام ہوا

نئی دہلی، 17 مئی (ہ س)۔دہلی-قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر) میں کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں تین دنوں میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار سے ہوگیاہے۔ تازہ ترین اضافے کے بعد دہلی میں سی این جی ایک روپیہ فی کلو گرام مہنگی ہو کر 80.09 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل 15 مئی کو گیس کمپنیوں نے سی این جی کی قیمتوں میں دو روپے فی کلو اضافہ کیا تھا۔ اس مسلسل دوسرے اضافے سے سی این جی تین دنوں میں مجموعی طور پر تین روپے فی کلو گرام مہنگی ہو گئی ہے۔

اندرا پرستھا گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل) کے جاری کردہ نئے نرخوں کے مطابق، نوئیڈا اور غازی آباد میں سی این جی کی قیمت 88.70 روپے فی کلو تک ہو گئی ہے۔ دریں اثنا، ممبئی میں، سی این جی تقریباً 84 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 3 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ ہوا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu