Dailyhunt
ہماچل پردیش میں مئی میں برف باری، کئی مقامات پر بارش، 10 مئی سے موسم پھر سے خراب ہوگا

ہماچل پردیش میں مئی میں برف باری، کئی مقامات پر بارش، 10 مئی سے موسم پھر سے خراب ہوگا

شملہ، 05 مئی (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں فعال ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر کی وجہ سے موسم مسلسل بدل رہا ہے اور مئی کے مہینے میں بھی اونچائی والے علاقوں میں برف باری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ منگل کو بھی ریاست کے کئی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش درج کی گئی۔ راجدھانی شملہ میں دن کے وقت بادل برسے جس کے باعث موسم خوشگوار لیکن سرد رہا۔ اونچائی والے علاقوں میں بادلوں کی گھنی موجودگی کے درمیان قبائلی ضلع لاہول اسپیتی کے گوندلا علاقے میں بھی ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے ریاست میں بارش کے ساتھ برف باری کا اثر دیکھا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، 6 مئی سے شروع ہونے والے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران چمبا، کانگڑا، کلو اور منڈی اضلاع میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ 6 اور 7 مئی کو درمیانی اور بلند پہاڑی علاقوں میں الگ الگ جگہوں پر بارش متوقع ہے۔

پیش گوئی کے مطابق، ریاست میں موسم 8 اور 9 مئی کو صاف رہے گا، لیکن 10 مئی سے ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس فعال ہو جائے گا۔ اس کی وجہ سے 10 اور 11 مئی کو ریاست بھر میں موسم پھر سے خراب ہوگا۔ اس دوران میدانی علاقوں میں بارش، وسطی پہاڑی علاقوں میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے اور بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں دھرم شالہ میں 30.6 ملی میٹر، کانگڑا میں 29.4 ملی میٹر، گولیر میں 21.4 ملی میٹر، چوپال میں 18 ملی میٹر، شیلارو میں 15.8 ملی میٹر، سراہن میں 15.5 ملی میٹر، پالم پور میں 15.4 ملی میٹر اور منڈی میں 13.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جوگندر نگر میں بھی 9 ملی میٹر، کلپا میں 7.2 ملی میٹر، سانگلہ میں 6.4 ملی میٹر اور برٹھیں میں 5.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

بارش اور برفباری کی وجہ سے ریاست کا اوسط زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں موسم سرد ہے اور نچلے اور میدانی علاقوں میں گرمی کا کوئی اثر نہیں ہے۔

کم سے کم درجہ حرارت کی بات کریں تو منگل کو شملہ میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس، سندر نگر میں 15 ڈگری، بھونتر میں 11.1 ڈگری، کلپا میں 2.6 ڈگری (سب سے کم)، دھرم شالہ میں 17 ڈگری، اونا میں 17.5، ناہن میں 14.6ڈگری،کیلانگ میں 404ڈگری ، پالم پور میں 12.5ڈگری، سولن میں 11.4 ڈگری، منالی میں 6.6 ڈگری، کانگڑا میں 14.6 ڈگری، منڈی میں 15.4 ڈگری، بلاس پور میں 18 ڈگری، چمبا میں 16.2 ڈگری، جبڑہٹی میں 13 ڈگری، کفری میں 8.3 ڈگری، کوکمسیری میں 2.9ڈگری، سیو باغ میں 8.8ڈگری، ، برٹھیں میں 17 ڈگری، پاونٹا صاحب (سب سے زیادہ) 21 ڈگری اور سراہن میں 9.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu