Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
خان سر کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ10 جولائی کو، پٹنہ سول کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا

خان سر کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ10 جولائی کو، پٹنہ سول کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا

پٹنہ، 8 جولائی (ہ س) ۔پٹنہ سول کورٹ نے بدھ کے روز بدنام زمانہ کوچنگ تنازعہ سے متعلق فائرنگ معاملہ کے ملزم استاد فیصل خان عرف خان سر اور ان کے دو محافظوں کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت 10 جولائی کو معاملے کا فیصلہ سنائے گی۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سماعت ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں ختم ہوئی۔ عدالت نے استغاثہ اور دفاع کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔اس سے قبل منگل کے روز سماعت تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔ اس دوران عدالت نے معاملے کے مختلف پہلوؤں پر بحث کی۔ شکایت کنندہ روشن آنند کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کی بنیاد پر عدالت نے خان سر کے ماضی کے فوجداری مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ متعلقہ ریکارڈ بدھ کے روز ہر صورت پیش کیا جائے۔

خان سرکے وکیل مراری تیواری نے آج کی سماعت کے بعد کہا کہ خان کی پیشگی ضمانت کی درخواست کے ساتھ ساتھ ان کے دو سیکورٹی گارڈ کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔ دونوں فریقین نے عدالت میں اپنے دلائل پیش کیے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اس معاملے کا حکم اب 10 جولائی کو دیا جائے گا۔وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی گارڈز نجی سیکورٹی ایجنسی نے فراہم کیے تھے اور ان کی ذمہ داری صرف سیکورٹی سنبھالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان سر کا اس معاملے میں براہ راست کوئی کردار نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خان سر نے تفتیشی ایجنسی کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کیا ہے۔ دفاع کے مطابق خان سر کے خلاف کوئی فوجداری معاملہ زیر التوا نہیں ہے اور انہیں پچھلے مقدمات میں ریلیف ملا ہے۔ عدالت کو ان تمام حقائق سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ پٹنہ میں سرخیوں میں رہے کوچنگ تنازعہ کے دوران فائرنگ کے واقعہ کے بعد خان سراور ان کے دو سیکورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے پیشگی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu