Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ٹاپ 10 میں شامل ملک کی 9 کمپنیوں کے مارکیٹ کیپ میں3.12 لاکھ کروڑکی گراوٹ،ریلائنس انڈسٹریز کو سب سے زیادہ نقصان ۔

ٹاپ 10 میں شامل ملک کی 9 کمپنیوں کے مارکیٹ کیپ میں3.12 لاکھ کروڑکی گراوٹ،ریلائنس انڈسٹریز کو سب سے زیادہ نقصان ۔

نئی دہلی، 17 مئی (ہ س)۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران مقامی اسٹاک مارکیٹ میں تجارتی سرگرمیوں کی وجہ سے، ملک کی ٹاپ10 کمپنیوں میں سے 9 کے مارکیٹ کیپ میں گراوٹ دیکھی گئی، جب کہ صرف ایک کمپنی کے مارکیٹ کیپ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پیر سے جمعہ تک منعقد ہونے والے تجارتی سیشنوں کے بعد، ان میں سے نو اعلی درجے کی کمپنیوں کے مشترکہ مارکیٹ کیپ میں 3.12 لاکھ کروڑ سے زیادہ کی گراوٹ واقع ہوئی۔

سب سے زیادہ نقصان ریلائنس انڈسٹریز نے برداشت کیا - جو ملک میں سب سے بڑی مارکیٹ کیپ والی کمپنی ہے - جبکہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نقصانات کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے برعکس، سرفہرست ٹاپ 10 کمپنیوں میں، بھارتی ایئرٹیل ہے جس نے گزشتہ ہفتے کی ٹریڈنگ کے بعد اس کی مارکیٹ کیپ میں 42,000 کروڑ سے زیادہ کا اضافہ دیکھا۔

اس ہفتے کی ٹریڈنگ کے بعد، ریلائنس انڈسٹریز، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی)، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس)، بجاج فائنانس، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، لارسن اینڈ ٹوبرو، ہندوستان یونی لیور، اور لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں مجموعی طور پر 3,1012.19 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی۔ دوسری طرف، ایئرٹیل بھارتیکی مارکیٹ کیپ میں 42,470.13 کروڑ کا اضافہ ہوا۔

پیر اور جمعہ کے درمیان ہونے والی ٹریڈنگ کے بعد، ریلائنس انڈسٹریز کا مارکیٹ کیپ 1,34,445.77 کروڑ کم ہو کر 18,08,420.81 کروڑ کی سطح پر آ گیا۔ اسی طرح، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کا مارکیٹ کیپ 52,245.30 کروڑ کی کمی سے 8,88,862.32 کروڑ کی سطح پر آگیا۔ وہیں، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 47,415.04 کروڑ کی کمی ہوئی، جو 8,19,062.65 کروڑ کی سطح پرآگئی۔ اس دورانبجاج فائنانس کی مارکیٹ کیپ میں بھی 27,892.28 کروڑ کی کمی دیکھی گئی، جو 5,66,717.74 کروڑ کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح، ایچ ڈی ایف سی بینک کی مارکیٹ کیپ 20,630.01 کروڑ کی کمی کے ساتھ 11,82,069.25 کروڑ پر پہنچ گئی۔ جبکہ، آئی سی آئی سی آئی بینک کی مارکیٹ کیپ 14,290 کروڑ کم ہو کر 8,92,385.39 کروڑ ہو گئی۔ لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) نے اپنی مارکیٹ کیپ 9,078.87 کروڑ کی کمی سے 5,37,542.34 کروڑ پر دیکھی۔ ہندوستان یونی لیور کی مارکیٹ کیپ 3,970.80 کروڑ کی کمی سے 5,33,592.18 کروڑ پر آگئی اور لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) کی مارکیٹ کیپ میں 2,182.12 کروڑ کی کمی کے ساتھ 5,05,367.32 کروڑ تک پہنچ گئی۔ دوسری طرف، بھارتی ایئرٹیل کی مارکیٹ کیپ 42,470.13 کروڑ بڑھ کر 11,60,525.16 کروڑ تک پہنچ گئی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے لحاظ سے، ریلائنس انڈسٹریز 18,08,420.81 کروڑ کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ ملک کی سب سے قیمتی کمپنی رہی۔ اس کے بعد ایچ ڈی ایف سی بینک (کل مارکیٹ کیپ 11,82,069.25 کروڑ)، ایئرٹیل بھارتی(کل مارکیٹ کیپ 11,60,525.16 کروڑ)، آئی سی آئی سی آئی بینک (کل مارکیٹ کیپ 8,92,385.39 کروڑ)، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (کل مارکیٹ کیپ 8,88,869.25 کروڑ)، ٹی سی ایس( کل مارکیٹ کیپ، 8,19,062.65 کروڑ)، بجاج فائنانس (کل مارکیٹ کیپ 5,66,717.74 کروڑ)، لارسن اینڈ ٹوبرو (کل مارکیٹ کیپ 5,37,542.34 کروڑ)، ہندوستان یونی لیور (کل مارکیٹ کیپ 5,33,592.18 کروڑ)، اور لائف انشورنس کارپوریشن کا کل مارکیٹ کیپ 5,05,367.32 کروڑ) نے ٹاپ 10 کمپنیوں کی فہرست میں بالترتیب اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu