Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
اسرائیلی فوج کا دو دن میں حزب اللہ کے 100 اہداف پر حملہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کا دو دن میں حزب اللہ کے 100 اہداف پر حملہ کرنے کا دعویٰ

ریاض،17مئی (ہ س)۔دو مارچ سے لے کر 16 مئی تک لبنان پر اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2969 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 9112 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دو دنوں کے دوران حزب اللہ کے تقریباً 100 اہداف پر حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان پر فضائی حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا جس کے بارے میں اس نے کہا کہ ان حملوں میں حزب اللہ کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اسرائیلی فوج نے مزید دیہاتوں کو خالی کرنے کا انتباہ بھی دے دیا جن میں بعض ایسے گاو¿ں بھی ہیں جو سرحد سے دسیوں کلومیٹر دور ہیں۔ یہ کارروائی واشنگٹن کی سرپرستی میں ہونے والی اس جنگ بندی کی توسیع کے ایک دن بعد کی گئی جس کی افادیت پر پہلے ہی بہت سے لوگ شک کر رہے ہیں۔

یاد رہے اسرائیل اور لبنان نے جمعہ کے روز واشنگٹن میں مذاکرات کے تیسرے دور کے دوران جنگ بندی میں 45 دنوں کی توسیع پر اتفاق کیا تھا۔ یہ جنگ بندی 17 اپریل سے نافذ العمل ہے اور اتوار کو ختم ہونا تھی۔ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل لبنان پرفضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور کہ رہا ہے کہ ان حملوں میں حزب اللہ اور اس کے ارکان کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اسرائیل سرحد کے ساتھ واقع ان علاقوں میں دھماکوں اور تباہی کی کارروائیاں کر رہا ہے جن پر اس کی افواج کا قبضہ ہے۔ اسرائیلی فوج روزانہ کی بنیاد پر دیہات کو خالی کرنے کے ایسے انتباہات بھی جاری کرتی ہے جن کا جغرافیائی دائرہ وسیع ہو کر اب اکثر سرحد سے دور ان علاقوں تک پھیل گیا ہے۔ یہ وہ علاقے میں جہاں دیگر علاقوں کے باشندے اور بے گھر افراد مقیم ہیں۔ اس کے مقابلے میں حزب اللہ جنوبی لبنان اور شمالی اسرائیل میں اسرائیلی افواج کے خلاف حملوں کا اعلان کرتی آرہی ہے۔لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے ہفتے کے روز ان قصبوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے جو اسرائیل کے انتباہ میں شامل تھے۔ ایجنسی نے اسرائیلی انتباہ کے بعد صیدا اور بیروت کی طرف نقل مکانی کی تحریک کی اطلاع دی۔ نیشنل ایجنسی کے مطابق فضائی حملے ان قصبوں تک بھی پہنچ گئے جو انتباہ میں شامل نہیں تھے۔ ایسے علاقوں میں نبطیہ شہر کے قریب حبوش کا علاقہ بھی شامل ہے۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے بنیادی ڈھانچے پر حملہ شروع کر دیا ہے۔ لبنانی حکام کے مطابق دو مارچ کو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں 2900 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک جاں بحق ہونے والے 400 سے زائد افراد بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔دوسری طرف اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان میں جاری لڑائی کے دوران اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کا اعلان کیا جس سے مارچ کے اوائل میں شمالی محاذ پر جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu