Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سالٹ لیک ترنمول آفس سے 100 سے زیادہ آدھار کارڈ برآمد

سالٹ لیک ترنمول آفس سے 100 سے زیادہ آدھار کارڈ برآمد

کولکاتہ، 17 مئی (ہ س)۔

بدھ نگر میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 36 کے بسنتی دیوی کالونی علاقے میں واقع ترنمول کانگریس کے دفتر سے اتوار کی صبح بڑی تعداد میں آدھار کارڈ اور زمین سے متعلق دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔ واقعہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا

مقامی لوگوں کے مطابق نمبر 2 بسنتی دیوی کالونی میں واقع دفتر کافی عرصے سے بند تھا۔ علاقے میں سرکاری اراضی اور تالابوں کو بھر کر غیر قانونی زمینوں کی خرید و فروخت کی شکایات پہلے بھی موصول ہوتی رہی ہیں۔

اتوار کی صبح مشتبہ لوگوں نے دفتر کا تالا کھول کر اندر جھانکا تو ا ٹیچیوںاور فائلوں میں سینکڑوں لوگوں کے آدھار کارڈ، شناختی کارڈ اور سرکاری زمین کی خرید و فروخت سے متعلق متعدد دستاویزات ملے۔

مقامی باشندوں نے واقعہ کی اطلاع ودھان نگر ساو ¿تھ پولیس اسٹیشن کی پولیس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، تمام کاغذات قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق برآمد شدہ دستاویزات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ جن لوگوں کے آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات ملے ہیں انہیں بعد میں پولیس اسٹیشن بلایا جائے گا اور ضروری تصدیق کے بعد ان کے دستاویزات واپس کردیئے جائیں گے۔ متعلقہ دفتر کو سیل کر دیا گیا ہے، اور پورے معاملے کی گہرائی سے چھان بین کی جا رہی ہے۔

علاقہ مکینوں کا الزام ہے کہ علاقہ میں عرصہ دراز سے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضے اور فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu