Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
چینی روبوٹ نے ٹیسٹ رن میں یوسین بولٹ کا 100 میٹر کا عالمی ریکارڈ توڑا

چینی روبوٹ نے ٹیسٹ رن میں یوسین بولٹ کا 100 میٹر کا عالمی ریکارڈ توڑا

بیجنگ، 22 اگست (ہ س)۔ چین میں ایک ہیومنائیڈ روبوٹ نے ٹیسٹ رن (آزمائشی دوڑ) کے دوران 100 میٹر کی دوڑ محض 9.32 سیکنڈ میں مکمل کر کے سنسنی مچا دی۔ یہ وقت جمیکا کے عظیم ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے 9.58 سیکنڈ کے 100 میٹر کے عالمی ریکارڈ سے زیادہ تیز ہے۔

اسمارٹ فون کمپنی آنر کے تیار کردہ 'لائٹنگ' نامی روبوٹ نے یہ کارنامہ بیجنگ میں ہونے والے دوسرے عالمی ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز سے قبل ایک ٹیسٹ ایونٹ کے دوران انجام دیا۔ ٹیسٹ کے دوران، "لائٹننگ"نے تقریباً 14.5 میٹر فی سیکنڈ کی تیز رفتاری حاصل کی۔ اس کارکردگی کے ساتھ، اس نے انسانی 100 میٹر دوڑ کے موجودہ عالمی ریکارڈ سے بہتر وقت درج کیا۔

یوسین بولٹ نے برلن میں 2009 کی عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں 100 میٹر دوڑکو 9.58 سیکنڈ میں مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ انسانی ایتھلیٹکس میں یہ ریکارڈ اب بھی قائم ہے۔ تاہم، اس روبوٹ کی کارکردگی باضابطہ طورپر انسانی عالمی ریکارڈ کی جگہ نہیں لیتی، کیونکہ دونوں مختلف زمروں میں آتے ہیں۔

لائٹننگ نامی یہ روبوٹ اس سے قبل اپنی دوڑنے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکا ہے۔ اپریل میں، روبوٹ نے بیجنگ ہاف میراتھن میں حصہ لیا تھا اور 21 کلومیٹر کا فاصلہ 50 منٹ اور 26 سیکنڈ میں طے کرکے جیت حاصل کی تھی ۔ ہاف میراتھن کے دوران روبوٹ کا قد تقریباً 169 سینٹی میٹر تھا اور اس کی ٹانگوں لمبائی 95 سینٹی میٹر تھی۔

محققین نے ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز سے پہلے لائٹننگ کے ڈیزائن میں ترمیم کی ہے، جس سے اس کی ٹانگوں کی لمبائی تقریباً 10 سینٹی میٹر بڑھا کر 1.05 میٹر کر دی گئی ۔ چین ہیومنائیڈ روبوٹکس کو اسٹریٹجک اور تیزی سے ابھرتی ہوئی صنعت کے طور پر فروغ دے رہا ہے۔ حکومت اور کمپنیاں توقع کرتی ہیں کہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹک ہارڈویئر میں ترقی مستقبل میں مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس اور صارفین کی ایپلی کیشنز جیسے شعبوں میں ہیومنائیڈ روبوٹ کا استعمال تیزی سے بڑھے گا۔

'لائٹننگ' کا یہ مظاہرہ چین کی روبوٹکس ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی کی عکاسی کرتا ہے، حالانکہ انسانی اور روبوٹک کارکردگی کا مختلف تکنیکی معیارات کے تحت موازنہ کیا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu