
نئی دہلی، 17 جون (ہ س)۔ ہندوستان اے نے سہ فریقی سیریز کے اپنے آخری لیگ میچ میں افغانستان اے کو 101 رنوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ بلے بازوں اور گیند بازوں دونوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے یک طرفہ فتح درج کرکے ٹائٹل میچ میں جگہ پکی کرلی۔
انڈیا اے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اپنے 50 اووروں میں 9 وکٹ پر 319 رن بنائے۔ پریانش آریہ، کپتان تلک ورما اور کمار کشاگرا نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔
اوپنر پریانش آریہ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 58 رن بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ویبھو سوریاونشی نے ان کے ساتھ مل کر ٹیم کو تیز شروعات دلانے میں 38 رنوںکا تعاون دیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 75 رن جوڑ کر مضبوط بنیاد رکھی۔
کپتان تلک ورما اور کمار کشاگرا نے مڈل آرڈر میں چارج سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 104 رنوںکی اہم شراکت قائم کی، جس نے ٹیم کو بڑے اسکور کی طرف بڑھا دیا۔ تلک نے 75 گیندوں پر 59 رن بنائے جبکہ کشاگرا نے 67 گیندوں پر 58 رن کی مفید اننگز کھیلی۔ آخر میں، وپراج نگم نے 20 گیندوں پر 30 رن بنا کر ٹیم کا اسکور300 رنوں تک پہنچا دیا۔
320 کے ہدف کے تعاقب میں، افغانستان اے نے مثبت آغاز کیا لیکن اہم شراکت داری قائم کرنے میں ناکام رہی۔ کپتان عمران میر نے 32 رن بنائے جبکہ فیصل شنوزادہ اور بحر شاہ نے ٹیم کو مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ دونوں نے 87 رنوں کی شراکت داری کی جس سے میچ کچھ دیر تک سنسنی خیز بنارہا۔
تاہم ہندوستانی گیند بازوں نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرتے ہوئے افغانستان کو واپسی کرنے سے روک دیا۔ بحر شاہ نے سب سے زیادہ 57 رن بنائے لیکن ان کے آو ¿ٹ ہونے سے افغانستان کی امیدیں ختم ہو گئیں۔
نشانت سندھو نے بھارت کی جانب سے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 4/31 لے کر مخالف بیٹنبلے بازی آرڈر کو توڑ دیا۔ یش ٹھاکر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
افغانستان اے کی ٹیم 36.5 اوور میں 218 رنوںپر ڈھیر ہوگئی اور ہندوستان اے نے 101 رنوںکی زبردست فتح حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ، ہندوستان نے فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی، جب کہ افغانستان اے کٓ اب فائنل میں جانے کا راستہ بہت زیادہ مشکل ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

