Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سیتا رمن نے تحقیق اور اعلی تعلیم کے شعبے کے ماہرین کے ساتھ بجٹ سے پہلے کی 11 ویں میٹنگ کی

سیتا رمن نے تحقیق اور اعلی تعلیم کے شعبے کے ماہرین کے ساتھ بجٹ سے پہلے کی 11 ویں میٹنگ کی

نئی دہلی، 23 نومبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کے روز مرکزی بجٹ 28-2027 کی تیاریوں کے تحت تحقیق و ترقی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں سے وابستہ ماہرین کے ساتھ بجٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی دہلی میں مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور نرملا سیتارمن کی صدارت میں منعقدہ بجٹ سے قبل مشاورتی میٹنگ کے 11ویں دور میں محکمہ اقتصادی امور، وزارت تعلیم اور محکمہ بایو ٹیکنالوجی کے سکریٹریوں کے ساتھ حکومت ہند کے چیف اکنامک ایڈوائزر بھی شامل ہوئے۔

گزشتہ مرکزی بجٹ میں حکومت نے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے 28,049.32 کروڑ روپے مختص کیے تھے۔ اس میں تحقیق، ترقی اور اختراع (آر ڈی آئی) اسکیم کے لیے 20,000 کروڑ روپے شامل تھے۔ اس کے علاوہ نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کے لیے 2,000 کروڑ روپے اور نیشنل کوانٹم مشن کے لیے 900 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔ یہ مختص رقم تحقیق اور اختراع کے شعبے کو مضبوط بنانے پر حکومت کی توجہ کو ظاہر کرتی ہے۔

وزارت خزانہ ہر سال مرکزی بجٹ پیش کرنے سے قبل صنعتی شعبے، ماہرین اقتصادیات، مختلف شعبوں کے ماہرین، ریاستی حکومتوں اور مختلف شعبوں کے نمائندوں کے ساتھ بجٹ سے پہلے کئی دور کی مشاورتی میٹنگیں کرتی ہے، تاکہ بجٹ میں مختلف طبقوں اور شعبوں کی تجاویز کو شامل کیا جا سکے۔

اس عمل کا مقصد ملک کی اہم اقتصادی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ تیار کرنا اور پالیسی سازی کے دوران مختلف شعبوں کی ضروریات اور تجاویز کو اہمیت دینا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu