Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
امت شاہ نے چھتیس گڑھ میں جدید ترین نیکسٹ-جنرل سی جی ڈائل-112 سروس اور موبائل فارنسک وین کا افتتاح کیا

امت شاہ نے چھتیس گڑھ میں جدید ترین نیکسٹ-جنرل سی جی ڈائل-112 سروس اور موبائل فارنسک وین کا افتتاح کیا

رائے پور، 18 مئی (ہ س):۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو رائے پور کے منا پولیس پریڈ گراو¿نڈ میں چھتیس گڑھ پولیس کی جدید ترین 'نیکسٹ-جنرل سی جی ڈائل-112 سروس' اور موبائل فارنسک وین کا افتتاح کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ شاہ نے 400 جدید ترین ڈائل 112 گاڑیوں اور 32 موبائل فرانزک وین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے، اسمبلی اسپیکر رمن سنگھ، نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ وجے شرما، پولیس کے ڈائریکٹر جنرل ارون دیو گوتم، اراکین اسمبلی، عوامی نمائندے اور اعلیٰ پولیس افسران موجود تھے۔

'ایکے نمبر، سبو بار' کے تھیم پر مبنی یہ جدید سروس پولیس، فائر اور طبی خدمات کو یکجا کرتی ہے تاکہ شہریوں کو ایک ہی نمبر پر فوری ہنگامی امداد فراہم کی جا سکے۔ اس اقدام کے تحت شروع کی گئی 400 جدید ترین گاڑیاں اسمارٹ فونز، جی پی ایس، وائرلیس ریڈیو، پی ٹی زیڈ کیمرے، ڈیش کیمز، موبائل این وی آرز اور سولر بیک اپ جیسی جدید خصوصیات سے لیس ہیں۔ یہ ٹیکنالوجیز لائیو آن دی سین مانیٹرنگ، ریئل ٹائم ٹریکنگ اور فوری مواصلات کو یقینی بنائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu