Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
یوگی کابینہ نے ریاست کے لیے 12 اہم تجاویز، 2400 میگاواٹ کے نئے تھرمل پروجیکٹ کو منظوری دی

یوگی کابینہ نے ریاست کے لیے 12 اہم تجاویز، 2400 میگاواٹ کے نئے تھرمل پروجیکٹ کو منظوری دی

لکھنو، 18 مئی (ہ س)۔

اتر پردیش کے لوگوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے یوگی کابینہ نے 12 اہم تجاویز کو منظوری دی ہے، جس میں 3 x 800 میگاواٹ کا نیا تھرمل پاور پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ 2,400 میگاواٹ کے اس انتہائی اہم منصوبے پر تقریباً 38,358 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ یہ پروجیکٹ ریاستی حکومت اور این ٹی پی سی کے درمیان مشترکہ منصوبے کے ذریعے قائم اور چلایا جائے گا۔

پیر کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ میں 12 اہم تجاویز کو منظوری دی گئی۔ ان میں پنچایتی انتخابات میں او بی سی ریزرویشن کا تعین کرنے کے لیے ایک نئے کمیشن کی تشکیل، پسماندہ طبقاتی کمیشن کے قیام کی منظوری، لکھنو میٹرو اور چارباغ-بسنت کنج میٹرو کوریڈور کی توسیع شامل ہے۔

کابینہ کی میٹنگ میں نئے تھرمل پاور پروجیکٹ کے بارے میں، شہری ترقی اور توانائی کے وزیر اے کے شرما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تحریک اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں، اتر پردیش توانائی میں خود کفالت کی طرف تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں، ریاست میں تقریباً 4000 میگاواٹ نئی تھرمل پاور کی صلاحیت کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ریاست کی تھرمل پاور کی صلاحیت تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔ حکومت اب اس صلاحیت کو تین گنا کرنے کے ہدف کی سمت کام کر رہی ہے۔ یہ نیا منصوبہ اس عزم کا ایک اہم حصہ ہے۔

توانائی کے وزیر شرما نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 2023 میں منعقدہ عالمی سرمایہ کاروں کے اجلاس کے دوران اس پروجیکٹ کے لیے این ٹی پی سی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی کابینہ کی اس پروجیکٹ کی منظوری حکومت کے عزم کو پورا کرنے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے آغاز سے ریاست میں صنعتوں، کسانوں، کاروباروں اور عام لوگوں کو سستی، مناسب اور بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں نمایاں مدد ملے گی۔ اس سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور ریاست کی اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

شرما نے کہا کہ اتر پردیش اب نہ صرف آبادی کے لحاظ سے بلکہ توانائی کی کارکردگی اور صنعتی ترقی کے لحاظ سے بھی ملک کی ایک سرکردہ ریاست بن رہا ہے۔ حکومت کا مقصد ریاست کے ہر گھر، ہر گاو ¿ں اور ہر صنعت کو معیاری بجلی فراہم کرنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu