
دھرم شالہ، 24 مئی (ہ س)۔
آئی پی ایل کے بعد دھرم شالہ میں ہونے والی بھارت افغانستان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ اب 14 جون کے بجائے 13 جون کو ہوگا۔بی سی سی آئی نے اس میچ کی تاریخ تبدیل کر دی ہے۔ تبدیلی کی وجہ بتاتے ہوئے،ایچ پی سی اے کے ڈائریکٹر سنجے شرما نے کہا کہ یہ تبدیلی ممکنہ طور پر خواتین کے T20 ورلڈ کپ میں 14 جون کو ہونے والے ہائی وولٹیج ہندوستان اور پاکستان کے میچ کے شیڈولنگ تنازعہ سے بچنے کے لیے کی گئی ہے۔
آسٹریلیا اے اور انڈیا اے کی خواتین کرکٹ ٹیمیں دھرم شالہ میں تین ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔
دھرم شالہ، جو کہ کرکٹ کا ایک مشہور مرکز ہے، کو اس سال کے آخر میں آسٹریلیا اے اور انڈیا اے کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچوں کی میزبانی کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیمیں دھرم شالہ میں تین ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔ شیڈول کے مطابق تینوں ون ڈے میچز 20، 23 اور 25 ستمبر کو دھرم شالہ میں شیڈول ہیں جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 29 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

