Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
گھریلو شیئر مارکیٹ سرخ نشان میں بند ہوا، سینسیکس 135 پوائنٹس تک گرا

گھریلو شیئر مارکیٹ سرخ نشان میں بند ہوا، سینسیکس 135 پوائنٹس تک گرا

نئی دہلی، 21 مئی (ہ س)۔ گھریلوشیئر بازار ہفتے کے چوتھے کاروباری دن جمعرات کو سرخ نشان میں بند ہوا۔ ایک دن کے اتار -چڑھاو¿ کے بعد، سینسیکس 135.03 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ، جبکہ نفٹی 4.30 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر،بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 135.03 پوائنٹس یعنی 0.18 فیصد گر کر 75,183.36 پر بند ہوا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 4.30 پوائنٹس یعنی 0.018 فیصد کی گر اوٹ کے ساتھ 23,654.70 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آج کے کاروبار میں نفٹی کے سرفہرست خسارے میں رہنے والے شیئروں میں بجاج فنسرو، ہندوستان یونی لیور، ٹیک مہندرا، انفوسس اور بجاج فن سرو شامل رہے۔ وہیں، گراسم، انڈیگو، اپولو ہاسپٹل، بجاج آٹو اور ٹرینٹ سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے شیئر رہے ۔

فارن ایکسچینج مارکیٹ میں بھی آج کچھ راحت دیکھی گئی۔ انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں روپیہ اب تک کی کم ترین سطح سے بحال ہوا، 63 پیسے اضافے کے ساتھ 96.23 (عارضی) فی ڈالر پر بند ہوا، جو پچھلے سیشن کے 96.82 کی ریکارڈ کم ترین سطح سے 62 پیسے کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں نرمی اور عالمی خدشات کم ہونے سے روپے کو سہاراملا ہے ۔

بدھ کو ایک دن پہلے، بی ایس ای سینسیکس 117.54 پوائنٹس یعنی 0.16 فیصد بڑھ کر 75,318.39 پر بند ہواتھا۔ این ایس ای کا نفٹی بھی 41 پوائنٹس یعنی 0.17 فیصد بڑھ کر 23,659 پر بند ہوا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu