Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بی بھگیرتھ کو پوکسو معاملے میں 14 دن کی جوڈیشل کسٹڈی

بی بھگیرتھ کو پوکسو معاملے میں 14 دن کی جوڈیشل کسٹڈی

بی بھگیرتھ کو پوکسو معاملے میں 14 دن کی جوڈیشل کسٹڈیحیدرآباد ، 17 مئی (ہ س) ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ بی سنجے کمارکے بیٹے بی بھگیرتھ کو عدالت نے پوکسو کیس میں 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ پولیس نے بھگیرتھ کوگرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ اس سے قبل ہائی کورٹ نے بھگیرتھ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔ عدالت نے اسے گرفتاری سے راحت دینے سے بھی انکار کر دیا تھا، جس کے بعد اس معاملے میں تیزی آئی۔ بھگیرتھ کے خلاف 8 مئی کو پیٹ بشیرآباد پولیس اسٹیشن میں پوکسو کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ تب سے ہی وہ فرارچل رہا تھا۔ پولیس نے اس کے خلاف 'لک آؤٹ سرکولر' جاری کیااور اس کی تلاش کے لیے پانچ خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دیں۔ اس تلاشی کے درمیان، بی سنجے نے رات تقریباً 8 بجے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ اس کے فوراً بعد سائبرآباد پولیس نے باضابطہ طور پر بھگیرتھ کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ پولیس کے مطابق،انہوں نے بھگیرتھ کو پولیس اکیڈ یمی کے قریب 'اپا جنکشن' سے حراست میں لیا۔ پولیس اسٹیشن پہنچنے کے بعد، کیس مانیٹرنگ افسراورسائبرآباد کے پولیس کمشنر رتوراج اسٹیشن پہنچے۔ اسسٹنٹ کمشنرآف پولیس شنکرریڈی اور انسپکٹر وجے وردھن نے ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے انتظامات کی نگرانی کی۔ میڈ چل میں جج کے سامنے پیش کرنے سے پہلے، پولیس نے مقامی سرکاری ہاسپٹل میں بھگیرتھ کا طبی معائنہ (میڈیکل ٹیسٹ) کروایا۔ عدالت نے اسے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا اور اسی دن دیر رات پولیس نے بھگیرتھ کوچرلا پلی مرکزی جیل' منتقل کردیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu