Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
نیٹ پیپر لیک معاملے کی ایک اور ملزم منیشا ماندھارے کو 14 دن کی سی بی آئی حراست میں بھیجا گیا

نیٹ پیپر لیک معاملے کی ایک اور ملزم منیشا ماندھارے کو 14 دن کی سی بی آئی حراست میں بھیجا گیا

نئی دہلی، 17 مئی (ہ س)۔

راو¿ز ایونیو کورٹ نے این ای ای ٹی پیپر لیک معاملے میں گرفتار ایک اور ملزم منیشا ماندھارے کو سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کی 14 دن کی تحویل میں دے دیا ہے۔ خصوصی جج کولیٹ رشمی کجر نے 14 دن کی سی بی آئی تحویل کا حکم دیا۔

منیشا ماندھارے نیٹ پیپر لیک معاملے میں نویں ملزم ہیں۔ وہ اس پینل پر تھیں جس نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے لیے سوالیہ پرچہ ترتیب دیا تھا۔ اسے اتر پردیش کے متھرا کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔ منیشا ماندھارے پر الزام ہے کہ اس نے کیمسٹری کے اساتذہ پی وی راو ¿ اور منیشا واگھمارے کے ساتھ مل کر این ای ای ٹی کا پرچہ لیک کرنے کی سازش کی تھی۔ پی وی راو ¿ اور منیشا واگھمارے کو عدالت نے 16 مئی کو 10 دن کے لیے سی بی آئی کی حراست میں بھیج دیا ۔

اس سے پہلے، دھننجے لوکھنڈے کو 15 مئی کو 6 دن کے لیے سی بی آئی کی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ یہ الزام ہے کہ منیشا واگھمارے نے دھننجے لوکھنڈے کو نیٹ کا سوالیہ پرچہ فراہم کیا تھا۔ دھننجے لوکھنڈے نے بعد میں سوالیہ پرچے شبھم کھیروار کو سونپے۔ 14 مئی کو عدالت نے پانچ ملزمان کو سات دن کے لیے سی بی آئی کی تحویل میں دے دیا۔ جن پانچ ملزمین کو 14 مئی کو سی بی آئی کی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں ناسک کے شبھم کھیروار، مانگی لال بیول، وکاس بیول، جے پور کے دنیش بیول اور گروگرام کے یش یادو شامل ہیں۔ شبھم کھیروار کو 13 مئی کو ممبئی میں گرفتار کیا گیا تھا، جہاں سے اسے دو دن کے ٹرانزٹ ریمانڈ پر دہلی لایا گیا تھا۔ شبھم کھیروار مہاراشٹر کے ناسک کا رہنے والا ہے۔

سی بی آئی کے مطابق، 3 مئی کو ہونے والے نیٹ امتحان سے پہلے سوالیہ پرچہ پی ڈی ایف فارمیٹ میں واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کے ذریعے تقسیم کیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے 12 مئی کو این ٹی اے میں ہائر ایجوکیشن کے ڈائرکٹر ورون بھاردواج کی شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu