Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
مرکز نے ٹیلی گرام کو پائریسی کے خلاف از خود کارروائی کرنے کو کہا، 15 دنوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

مرکز نے ٹیلی گرام کو پائریسی کے خلاف از خود کارروائی کرنے کو کہا، 15 دنوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

نئی دہلی، 4 جولائی (ہ س)۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے فوری پیغام رسانی ایپ ٹیلی گرام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پائریسی کے خلاف پلیٹ فارم کی سطح پر کارروائی کرے۔ اس میں بہتر شناخت، پائریٹڈ فلموں اوراو ٹی ٹی مواد کو ہٹانا، اور چینلز اور گروپس جیسے بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

سرکاری معلومات کے مطابق، ٹیلی گرام کو 15 دنوں کے اندر اپنے شکایات کے ازالے اور اینٹی پائریسی سسٹم کے بارے میں تفصیلی کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ہدایت نامہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ کاپی رائٹ ایکٹ 1957 اور سنیماٹوگراف ایکٹ 1952 کے تحت ہندوستان میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی قابل سزا جرم ہے، اور اس کا مقصد گھریلو فلم اور او ٹی ٹی صنعت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

حکومت نے پہلے پائریٹڈ مواد نشر کرنے والے 3000 ٹیلی گرام چینلز کے خلاف کارروائی کی تھی۔ ٹیلی گرام کو یاد دلایا گیا ہے کہ ایک ثالث کے طور پر اسے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور قواعد کے تحت مناسب احتیاط سے کام لینا ضروری ہے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ ٹیلیگرام صرف حکومت کے ذریعہ ہر پائریسی چینل کی ایک ایک کر کے سناخت کرنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔ پائریٹڈ مواد کی مسلسل دستیابی، تعمیل میں ٹال مٹول ، یا نامکمل ردعمل قابل اطلاق قانونی فریم ورک کے تحت مزید تفتیش اور کارروائی کی دعوت دے سکتا ہے۔ یہ کارروائی ہندوستان کے کریئٹر براڈ کاسٹرز ، او ٹی ٹی پلیٹ فارمز، پروڈیوسروں اور تقسیم کاروں کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu