Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
مدھیہ پردیش شدید گرمی کی زد میں، 15 شہروں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سے تجاوز، کھنڈوا سب سے گرم

مدھیہ پردیش شدید گرمی کی زد میں، 15 شہروں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سے تجاوز، کھنڈوا سب سے گرم

بھوپال، 17 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں شدید گرمی نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ریاست کے اندور اور اجین ڈویژن سب سے زیادہ گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ ہفتہ کو کھنڈوا اور نوگاوں میں درجۂ حرارت 44 ڈگری سیلسیس سے اوپر ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ریاست کے 15 شہروں میں درجہ حرارت 43 ڈگری یا اس سے زیادہ تک پہنچ گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اتوار کو رتلام، کھرگون اور کھنڈوا میں شدید لو چلنے کا امکان ہے۔ ان اضلاع میں درجۂ حرارت 44 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اندور، اجین، جھابوا، علی راج پور، بڑوانی، دھار، برہان پور، آگر-مالوہ، راج گڑھ، گنا، اشوک نگر، ودیشہ، رائسین، ساگر، دموہ، نیواڑی، ٹیگم گڑھ، چھتر پور، پنا، ستنا، ریوا، مہر، مئو گنج اور سیدھی سمیت کئی اضلاع میں لو کا اثر برقرار رہے گا۔ بھوپال، جبل پور، گوالیار، بھنڈ، مرینا، دتیا، شیوپوری، شیوپور، مندسور، دیواس، سیہور، نرمدا پورم، بیتول، نرسنگھ پور، چھندواڑہ، سیونی، بالا گھاٹ، منڈلا، ڈنڈوری، انوپ پور، شہڈول، امریا اور کٹنی میں بھی شدید گرمی پڑنے کے آثار ہیں۔

ماہرینِ موسمیات نے لوگوں کو دوپہر 12 بجے سے 3 بجے کے درمیان ضروری کام ہونے پر ہی گھر سے باہر نکلنے کی صلاح دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے دن بھر کافی پانی پینے اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ کے مطابق 17 سے 19 مئی تک ریاست کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اتوار کو کہیں بھی بارش کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ ریاست میں 30 اپریل سے آندھی اور بارش کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ 10 مئی تک مسلسل بارش ہوتی رہی۔ کبھی مغربی خلل (ویسٹرن ڈسٹربنس) تو کبھی گردابی اور ٹرف سسٹم کی وجہ سے موسم بدلتا رہا۔ 11 مئی کو راحت ملی، لیکن 12 سے 15 مئی کے درمیان پھر کئی علاقوں میں آندھی اور بارش دیکھنے کو ملی۔ اس طرح مئی کے ابتدائی 16 دنوں میں سے 13 دن ریاست میں بارش، آندھی یا ژالہ باری کا اثر رہا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu