
کچھار (آسام)، 27 اگست (ہ س)۔ آسام کے کچھار ضلع میں پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں تقریباً 168 کروڑ روپے کی 5.60 لاکھ یابا ٹیبلٹ ضبط کی ہیں۔ پولیس نے یہ کارروائی ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر لکھی پور کے جوجانگ ہلز علاقے میں کی۔
پولیس کے مطابق منی پور سے آنے والے ایک ٹرک کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران ٹرک سے بھاری مقدار میں یابا ٹیبلٹ برآمد ہوئیں۔ برآمد شدہ نشہ آور گولیوں کی تخمینہ مالیت تقریباً 168 کروڑ روپے ہے۔
پولیس نے اس معاملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ نشہ آور گولیوں کی اتنی بڑی مقدار کہاں سے منگوائی گئی تھی اور انہیں کہاں پہنچانا مقصود تھا۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی کے لیے بھی تحقیقات جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

