
لکھنؤ، 17مئی(ہ س )۔
لکھنوڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی یو پی ٹی ٹی اے ٹیبل ٹینس کمپلیکس میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں ہفتہ کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ دیویانش سریواستو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز زمرے میں ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ جونیئر بوائز انڈر 17 زمرے میں لکشیہ کمار چیمپئن بنے۔
مردوں کے سنگلز فائنل میں دیویانش سریواستو نے تجربہ کار آشوتوش سنگھ کو قریبی مقابلے میں 10-12، 11-8، 11-6، 7-11، 11-8 سے شکست دے کر ٹرافی جیتی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پانچ سیٹ کے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سیمی فائنل میں دیویانش نے شوریہ گوئل کو اور آشوتوش نے لکشیہ کمار کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
جونیئر بوائز انڈر 17 زمرے میں لکشیہ کمار نے شوریہ گوئل کو 11-5، 9-11، 13-11، 5-11، 11-9 سے شکست دے کر خطاب جیتا۔ لکشیہ نے سیمی فائنل میں پرنیت اگروال کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ۔
یوتھ بوائز انڈر 19 زمرے میں لکشیہ کمار، آیوش بگا، سمرتھ تیواری، اور شوریہ گوئل نے اپنے کوارٹر فائنل میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ مقابلے کے اختتام پر جیتنے والوں کو ٹرافیوں سے نوازا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

