Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
رانی انڈر 18 ٹیم کے ساتھ شاندار کام کر رہی ہیں: ٹم وائٹ

رانی انڈر 18 ٹیم کے ساتھ شاندار کام کر رہی ہیں: ٹم وائٹ

۔ ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے بھوپال کے دورے کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کی تعریف کی۔

بھوپال، 19 مئی (ہ س)۔ ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹم وائٹ نے ہندوستان-آسٹریلیا انڈر 18 ایکسپوزر سیریز کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کی۔ جاری سیریز کے دوران کھلاڑیوں کا مشاہدہ کرنے بھوپال پہنچے وائٹ نے بتایا کہ انڈر 18 ٹیم کی کوچ رانی رامپال نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے میں شاندار تعاون کر رہی ہیں۔

وائٹ نے تقریباً چھ ہفتے قبل بنگلورو میں ہندوستانی انڈر 21 خواتین کی ٹیم کی ذمہداری نبھالی تھی۔ وائٹ نے اس بات پر زور دیا کہ جونیئر اور سینئر سطح کے درمیان مضبوط ہم آہنگی قائم کرنا بالکل ضروری ہے۔

ہاکی انڈیا کے حوالے سے انہوں نے کہا، میں بھوپال آنے اور انڈر 18 کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے بے حد بے تاب تھا، کیونکہ یہ ہمارے مستقبل کے ٹیلنٹ کے لیے براہ راست پائپ لائن کا کام کرتا ہے۔ میرا رانی کے ساتھ بہترین رابطہ اور تال میل رہا ہے اور وہ اس نوجوان ٹیم کے ساتھ زبردست کام کر رہی ہے۔

وائٹ نے نوٹ کیا کہ ٹیم میں 15 اور 16 سال کی عمر کی کئی کھلاڑی شامل ہیں جو جسمانی اور تکنیکی ترقی کے کے اعتبار سے نمایاں صلاحیت کے مالک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، آسٹریلیا کے خلاف پہلے اور دوسرے میچ کے درمیان کھلاڑیوں میں جو بہتری اور ہم آہنگی دیکھی گئی ہے وہ کافی حوصلہ افزا ہے۔ یہ سیریز دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کی ترقی پر مرکوز ہے۔

ہندوستانی ہاکی کے اندر اپنے ابتدائی تجربات کا اشتراک کرتے ہوئے، انہوں نے ذکر کیا کہ ہاکی انڈیا لیگ میں تمل ناڈو ڈریگنز مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر ان کے کام نے ہندوستانی ہاکی کے ماحولیاتی نظام کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کی۔

وائٹ نے کہا، گزشتہ چھ ہفتے کافی مصروف رہے، لیکن ہم نے اس ابتدائی مرحلے کے دوران بالکل وہی حاصل کیا جس کا میں نے تصور کیا تھا۔ آسٹریلیا اور بیلجیئم جیسے ممالک میں اپنے کوچنگ کے تجربات کو دیکھتے ہوئے، میں سمجھتا ہوں کہ کوچنگ کے بنیادی اصول ہرجگہ یکساں رہتے ہیں۔ زبان کی کچھ رکاوٹیں ہیں، جس پر سادہ ترجمے اور وائٹ بورڈ کے ذریعے ان پر ہم آسانی سے قابو پا لیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، میرا بنیادی مقصد ہندوستانی جونیئر لڑکیوں کو ہاکی کے ایک جدید اور الگ انداز سے متعارف کرانا ہے، تاکہ وہ اپنی پوری صلاحیتوں کاکھل کر مظاہرہ کر سکیں۔ ستمبر میں چین میں ہونے والے جونیئر ویمنز ایشیا کپ پربات کرتے ہوئے وائٹ نے کہا کہ ٹیم کا مقصد صرف جونیئر سطح پر تمغہ جیتنا نہیں ہے، بلکہ کھلاڑیوں کو سینئر ٹیم کے لیے تیار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا، ہمارا قلیل مدتی ہدف ستمبر تک ایک مضبوط ٹیم بنانا ہے جو کہ چین جیسے ایشیائی پاور ہاوسز کے لیے ایک زبردست چیلنج پیش کرنے کے قابل ہو، لیکن جونیئر پروگرام کا اصل مقصد کھلاڑیوں میں صحیح عادات، تکنیکی سمجھ بوجھ اور کھیل کے انداز کو پیدا کرنا ہے، تاکہ وہ سینئر ٹیم میں شامل ہونے کے بعد فوری طور پر عالمی معیار کی کارکردگی پیش کر سکیں۔

یورپ اور ہندوستان میں کھلاڑیوں کے ڈویلپمنٹ ماڈلز کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے، وائٹ نے کہا، یورپی ممالک جیسے بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں، کھلاڑیوں کی ترقی کلب پر مبنی نظام سے چلتی ہے۔ اس کے برعکس، ہندوستان میں اس کے وسیع جغرافیائی وسعت کے پیش نظروہاں ہاسٹل اور اکیڈمی پر زیادہ انحصار ہے، دونوں کے فریم ورک کے ساتھ اپنے نظام کے فائدے ہیں ۔ ہاکی انڈیا لیگ نے ہندوستانی ہاکی کے لیے عوام کے بے پناہ جذبے کو تیزی سے سمجھنے میں میری مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu