Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سابق ایم ایل اے گوپال منڈل کا بیٹا 18 مئی سے لاپتہ

سابق ایم ایل اے گوپال منڈل کا بیٹا 18 مئی سے لاپتہ

سابق ایم ایل اے گوپال منڈل کا بیٹا 18 مئی سے لاپتہ

بھاگلپور، 20 مئی (ہ س)۔ گوپال پور اسمبلی حلقہ کے سابق ایم ایل اے گوپال منڈل کا بیٹا ترون کمار نیرج پیر کے روز سے لاپتہ ہے۔ اہل خانہ مسلسل اس کی تلاش کر رہے ہیں لیکن تاحال ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ خاندان شدید غمزدہ ہے اور مدد کی اپیل کر رہا ہے۔

معلومات کے مطابق ترون کمار نیرج 18 مئی کی دوپہر تقریباً 2:18 بجے براری کے نیو ہاؤسنگ بورڈ کالونی واقع اپنے گھر سے نکلا۔ اس نے سفید اور سیاہ شرٹ اور پینٹ پہن رکھی تھی۔ اس کے گلے میں ہیڈ فون اور کندھے پر ایک سائیڈ بیگ تھا۔

اہل خانہ کے مطابق شام 4 بجے کے قریب اس کا موبائل فون بند ہوگیا۔ اس کے بعد سے خاندان اس سے رابطہ کرنے سے قاصر ہے۔ کافی تلاش کے بعد بھی جب کوئی اطلاع نہ ملی تو اہل خانہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے مدد طلب کی۔

اہل خانہ نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ترون کمار نیرج کے بارے میں کوئی معلومات ہیں تو وہ فوری طور پر 9304916998 پر کال کریں۔ اہل خانہ اور رشتہ دار اس کی مسلسل تلاش کر رہے ہیں۔ واقعہ کو لے کر علاقے میں تشویش کی فضاء بھی پھیل گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu