
نئی دہلی، 19 مئی (ہ س)۔
سپریم کورٹ کالجیم نے مدراس ہائی کورٹ کے جج کے طور پر تقرری کے لیے نو جوڈیشل افسران اور دس وکلاء کے ناموں کی سفارش کی ہے۔ یہ سفارشات 18 مئی کو ہونے والی کالجیم کی میٹنگ میں کی گئیں۔
مدراس ہائی کورٹ کے ججوں کے طور پر تقرری کے لیے کالجیم نے جن نو جوڈیشل افسران کی سفارش کی ہے ان میں ڈاکٹر پی مروگن، ایم ڈی سماتھی، ایس علی، سی تھرومگل چندر شیکھر، دھرمالنگم لنگیشورن، کارتیکین پالاتھنڈیوتم، شنموگم کارتیکین، بلوچامی مروگیشن، اور این گن شیکھرن شامل ہیں۔
مدراس ہائی کورٹ کے جج کے طور پر تقرری کے لیے کالجیم نے جن دس وکلاء کی سفارش کی ہے ان میں نٹراجن رمیش، جی کے متھو کمار، رام کرشنن راجیش وویکانندن، سنکر ن نارائنن روی کمار، ناگارجن دلیپ کمار، ایلاپن منوہرن، کرشنا سوامی گووندراجن، رجنیش پتھیل، کے اپادور ئی، اور راماسامی انیتا ہیں۔
کالجیم نے بمبئی ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں کو مستقل ججوں کے طور پر تقرری کی بھی سفارش کی۔ کالجیم نے جسٹس نویدیتا پرکاش مہتا، جسٹس پرفل سریندر کمار کھبالکر، جسٹس اشون دامودر بھوبے، جسٹس روہت واسودیو جوشی، جسٹس ادویت مہیندر سیتنا، اور جسٹس پرویش شیشراو ¿ پاٹل کو بامبے ہائی کورٹ کے مستقل ججوں کے طور پر مقرر کرنے کی سفارش کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

