Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
امریکہ نے ایران پر شکنجہ کسا، غیر ملکی کرنسی کمپنی اور 19 جہازوں پر پابندیاں عائد کیں

امریکہ نے ایران پر شکنجہ کسا، غیر ملکی کرنسی کمپنی اور 19 جہازوں پر پابندیاں عائد کیں

امریکہ نے ایران پر شکنجہ کسا، غیر ملکی کرنسی کمپنی اور 19 جہازوں پر پابندیاں عائد کیں

واشنگٹن، 20 مئی (ہ س)۔ امریکہ نے ایران پر اقتصادی دباو بڑھاتے ہوئے نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ تازہ کارروائی میں ایک غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کمپنی، اس سے منسلک کاروباری نیٹ ورک اور کئی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی انتظامیہ کا الزام ہے کہ ایران ان ذرائع کا استعمال بین الاقوامی مالیاتی اور تیل کے کاروبار کو جاری رکھنے کے لیے کر رہا تھا۔

امریکی وزارتِ خزانہ کے مطابق ''امین ایکسچینج'' نامی کمپنی ایرانی بینکوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر فنڈز کی منتقلی اور غیر ملکی کرنسی کے لین دین میں مدد کر رہی تھی۔ واشنگٹن کا دعویٰ ہے کہ یہ نیٹ ورک متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور ہانگ کانگ سمیت کئی ممالک تک پھیلا ہوا تھا اور پابندیوں سے بچنے کے لیے پیچیدہ کاروباری ڈھانچے کا استعمال کر رہا تھا۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک کے ذریعے ایرانی اداروں کو عالمی مالیاتی نظام تک رسائی فراہم کی جا رہی تھی۔ امریکی حکام کے مطابق، اس قسم کی سرگرمیاں ایران کے خلاف پہلے سے نافذ اقتصادی پابندیوں کو کمزور کرتی ہیں۔

اسی کارروائی کے تحت امریکہ نے 19 جہازوں کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ امریکی انتظامیہ کا الزام ہے کہ ان جہازوں کا استعمال ایرانی تیل اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمدات میں کیا جا رہا تھا۔ واشنگٹن کے مطابق، ان جہازوں کے ذریعے مختلف ممالک تک توانائی کی مصنوعات پہنچائی جا رہی تھیں، جس سے ایران کو اقتصادی فائدہ مل رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu