
اوریا، 19 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش میں اوریا ضلع کے عظیم تل کوتوالی علاقے میں قومی شاہراہ- 19 پر پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباً 1:30 بجے ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار ٹرک نے ٹریکٹر ٹرالی کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس سے ٹریکٹر الٹ گیا۔ دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ 13 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی اور شاہراہ پر افراتفری مچ گئی۔ معلومات کے مطابق، اچھلدا تھانہ علاقہ کے گاو ¿ں گڑھ چندر پورہ کے گاو ¿ں کے لوگ ٹریکٹر ٹرالی سے ایانا تھانہ علاقہ کے گاو ¿ں تیورلال پور جا رہے تھے۔ گاو ¿ں کے رہائشی تلک سنگھ کے داماد ساکیت کے انتقال پر منعقدہ تعزیتی اجلاس میں شرکت کے لیے سبھی لوگ ایک ساتھ روانہ ہوئے تھے۔ اسی دوران نیشنل ہائی وے 19 پر لال پور اوور برج سے پہلے پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹریکٹر کو ٹکر مار دی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک بھارتی نے بتایا کہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹریکٹر ٹرالی سڑک پر الٹ گئی، جس سے کئی افراد اندر سے کچل گئے۔ ارمیلا (45) بیوی ساگرسنگھ اور رام شنکر (70) ولد میوال کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او منوج گنگوار، عظیم تل کوتوالی پولیس، ڈائل 112، فائر بریگیڈ اور ٹول پلازہ اننت رام سے ایک گشتی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس اور گاو ¿ں والوں کی مدد سے ٹرالی کے نیچے پھنسے لوگوں کو باہر نکالا گیا اور ایمبولینس کے ذریعے اسپتال بھیجا گیا۔
حادثے میں موہر شری زوجہ رام کشور، ادے ویر ولد موتی لال، س ±گھر سنگھ ولد پنچم لال، پنکی دیوی زوجہ سندر لال، سورج مکھی زوجہ ہوتی لال، سشما دیوی زوجہ شیام سندر، شیام سندر ولد پنچم لال، خوشبو زوجہ سنت کمار، متھیلیش زوجہ رام نریش، اوشا دیوی زوجہ تلک سنگھ، میرا دیوی زوجہ رام شنکر، سنت کمار ولد تلک سنگھ اور ٹریکٹر ڈرائیور موہت سنگھ ولد سریندر سنگھ شدید زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے متوفیوں کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں۔ حادثے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کچھ دیر کے لیے درہم برہم رہی تاہم پولیس نے کرین کی مدد سے گاڑی کو ہٹا کر ٹریفک کو بحال کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

