
فلم "کاک ٹیل 2" کا نیا گانا "معشوقہ " ریلیز ہوتے ہی تنازعہ کا شکار ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس گانے کو 1993 کے ایک مشہور اطالوی ٹریک کی نقل قرار دے رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ میلوڈی اور میوزک پیٹرن اصل سے بالکل مماثلت رکھتا ہے، جس کے بعد معروف موسیقار پریتم چکرورتی ایک بار پھر ٹرولنگ کا شکار ہو گئے۔
مسلسل عائد کئے جا رہے الزامات سے ناراض، پریتم نے انسٹاگرام پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ تاہم تنازعہ کو ٹالنے کے بجائے ،ان کا یہ بیان موضوع بحث بن گیا۔ ٹرولوں پر طنز کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ لوگ اب ان کے "فری پی آر ایجنٹ"بن چکے ہیں۔
بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے پریتم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ بالی ووڈ میں 'کاپی پیسٹ میوزک' کا دور کبھی ختم ہونے والا نہیں ہے۔ کچھ لوگوں نے یہاں تک کہا کہ "ہر بار ایک جیسے تنازعات اٹھنا اب کوئی اتفاق نہیں لگتاہے ۔"
حالانکہ"معشوقہ "پر تنازعہ بڑھتا جارہا ہے. دیکھنا یہ ہے کہ آیا یہ تنازع 'کاک ٹیل 2' کی مقبولیت میں اضافہ کرے گا یا میکرز کے لیے نئی مشکلات پیدا کرے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

