Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ڈونالڈ ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام 20 سال معطل کرنے پر اعتراض نہیں

ڈونالڈ ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام 20 سال معطل کرنے پر اعتراض نہیں

واشنگٹن،17مئی (ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام 20 سال کیلئے معطل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن حقیقی عزم ہونا چاہیے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورہ چین مکمل کر کے بیجنگ سے روانہ ہوگئے ہیں۔بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چند دنوں میں ایرانی تیل خریدنے والی چینی تیل کمپنیوں پر عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کریں گے، چین امریکا سے اربوں ڈالر کی سویا بین خریدے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کی کمی اور تائیوان معاملے پر بات چیت کی، نہیں لگتا کہ تائیوان پر کوئی تنازع ہونے جا رہا ہے، تاحال تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری نہیں دی، ممکن ہے دیں اور ممکن ہے نہ دیں۔ تائیوان کے حوالے سے چین سے کوئی وعدہ نہیں کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu