Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ویبھو سوریاونشی کو ہندوستان کی ٹی20 ٹیم میں جلدموقع ملنا چاہئے: روی شاستری

ویبھو سوریاونشی کو ہندوستان کی ٹی20 ٹیم میں جلدموقع ملنا چاہئے: روی شاستری

نئی دہلی، 17 مئی (ہ س) ۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ روی شاستری کا خیال ہے کہ نوجوان بلے باز ویبھو سوریاونشی بین الاقوامی کرکٹ کے لیے تیار ہیں۔ انہیں جلد ہی ہندوستان کی ٹی20 ٹیم میں موقع ملنا چاہئے۔

آئی سی سی مردوں کے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں ہندوستانی انڈر 19 ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے کے بعد، سوریاونشی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے موجودہ سیزن میں راجستھان رائلز کے لیے کھیلتے ہوئے تیز رفتاری سے رن بنا رہے ہیں۔

آئی سی سی ریویو میں بات کرتے ہوئے روی شاستری نے کہا، اگر آپ کسی نوجوان کھلاڑی کو پروموٹ کرنا چاہتے ہیں یا اسے جلد از جلد ٹیم میں شامل کرنا چاہتے ہیں، تو ٹی20 فارمیٹ بہترین پلیٹ فارم ہے، اور یہ نوجوان کھلاڑی کسی سے پیچھے نہیں، یہ لڑکا اس وقت عالمی کرکٹ کی بہت سی ٹیموں میں آسانی سے جگہ پا سکتا ہے۔ اس کا جوانی کا جوش دیکھیں، اور یہ جوش اس کے چہرے سے جھلک رہا ہے۔

شاستری نے مشورہ دیا کہ جون میں آئرلینڈ کا آئندہ دورہ سوریاونشی کو ٹیم میں شامل کرنے کا صحیح وقت ہو سکتا ہے، جس سے وہ ہندوستان کے لیے ڈیبیو کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن جائیں گے۔

ویبھو کی چھوٹی عمر کے بارے میں، شاستری نے کہا، بہت سے لوگ پوچھیں گے کہ آیا وہ 15، 16، یا 14 سال کا ہے۔ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں صرف یہ دیکھتا ہوں کہ وہ اس وقت کیسی بلے بازی کر رہا ہے اور وہ اپنی عمر سے دوگنا کھلاڑیوں کا کیسے سامنا کر رہا ہے۔

بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز ویبھو سوریاونشی نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں 236.55 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 11 اننگز میں 440 رن بنائے ہیں۔ اس میں دو نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔ اس کارکردگی کے بعد، ویبھو نے حال ہی میں پہلی بار انڈیا اے ٹیم میں جگہ حاصل کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu