Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، ڈیانا بیگ کی واپسی

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، ڈیانا بیگ کی واپسی

نئی دہلی، 16 مئی (ہ س)۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 اور آئرلینڈ میں ہونے والی سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ آئرلینڈ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سہ ملکی سیریز 28 مئی سے 4 جون تک ڈبلن میں کھیلی جائے گی اور اسے ورلڈ کپ کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

فاطمہ ثنا کو ایک بار پھر پاکستانی ٹیم کی کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ ایمن فاطمہ، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سائرہ جبین اور تسمیہ رباب پہلی بار خواتینٹی 20 ورلڈ کپ میں حصہ لیں گی۔

زمبابوے کے خلاف حالیہ ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم سے صرف عنبر کائنات کو باہر کیا گیا ہے جب کہ تجربہ کار تیز گیندباز ڈیانا بیگ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ چھ کھلاڑیوں کو ریزرو لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم : فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، ایمن فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نشرا سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، تسمیہ حسان اور رباب۔

ریزرو کھلاڑی: امبر کائنات، مومنہ ریاض، صدف شمس، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور ام ہانی۔

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کے میچ

14 جون: انڈیا بمقابلہ پاکستان ، برمنگھم

17 جون: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، برمنگھم

20 جون: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، ساو ¿تھمپٹن

23 جون: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، ہیڈنگلے

27 جون: پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز، برمنگھم

پاکستان ورلڈ کپ سے قبل دو وارم اپ میچ بھی کھیلے گا۔ پہلا 6 جون کو سری لنکا کے خلاف اور دوسرا 9 جون کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف ڈربی میں ہوگا۔ پاکستان اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 14 جون کو برمنگھم کے ایجبسٹن میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستانی ٹیم حال ہی میں زمبابوے کے خلاف ہوم گراو ¿نڈ پر ٹی20 سیریز میں کلین سویپ کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu