Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سکیش چندر شیکھر سے جڑے 200 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں چار شریک ملزمان کو ضمانت

سکیش چندر شیکھر سے جڑے 200 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں چار شریک ملزمان کو ضمانت

نئی دہلی، 8 جولائی (ہ س) ۔

دہلی ہائی کورٹ نے رین بیکسی کے سابق پروموٹر شیویندر سنگھ کی بیوی آدیتی سنگھ کے ساتھ مبینہ طور پر 200 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر کے ساتھ منسلک چار شریک ملزمان کو ضمانت دے دی ہے۔ جسٹس پرتیک جالان نے چاروں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

اس معاملے میں جن چار شریک ملزمان کو عدالت نے ضمانت دی ہے ان میں ارون مٹھو، کملیش کوٹھاری، بی موہن راج اور سدھیر شامل ہیں۔ عدالت نے چاروں کو 2.5 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے اور اتنی ہی رقم کی دو ضمانتوں پر ضمانت دی۔

4 دسمبر، 2021 کو، پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے اس معاملے میں لینا ماریا سمیت آٹھ ملزمان کے خلاف دائر کی گئی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چارج شیٹ کا نوٹس لیا۔ دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے لینا ماریا کو 5 ستمبر 2021 کو گرفتار کیا تھا اور سکیش چندر شیکھر کو 4 ستمبر 2021 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ای ڈی کے مطابق اس کیس کی تحقیقات کے لیے سکیش چندر شیکھر سے جڑے کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ چھاپوں کے دوران سوکیش اور اس کے ساتھیوں سے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کی دفعہ 17 کے تحت 16 مہنگی کاریں ضبط کی گئیں۔ یہ مہنگی کاریں لینا یا اس سے وابستہ فرموں کے نام پر تھیں۔ ای ڈی کے مطابق، سکیش نے پوری اسکیم تیار کی اور جرم کو انجام دیا۔ دہلی پولیس نے سکیش چندر شیکھر کے خلاف مکوکا کا مطالبہ کیا ہے۔ اے آئی اے ڈی ایم کے نشان کے معاملے میں الیکشن کمیشن کی رشوت لینے کی کوشش کا معاملہ بھی سکیش کے خلاف زیر التوا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu