Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بنگال میں 2021 انتخابات کے بعد تشدد کے واقعات میں سی آئی ڈی نے181 نئی ایف آئی آر درج کی

بنگال میں 2021 انتخابات کے بعد تشدد کے واقعات میں سی آئی ڈی نے181 نئی ایف آئی آر درج کی

کولکاتا، 18 مئی (ہ س)۔ ریاست کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے 2021 کے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد سے متعلق معاملات پرنئی کارروائی شروع کی ہے۔ سی آئی ڈی حکام کے مطابق اب تک 458 نئی تحقیقات شروع کی گئی ہیں اور 181 نئی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 59 کیس دوبارہ کھولے گئے ہیں۔

سی آئی ڈی کے ایک سینئر افسر نے پیر کے روز کہا کہ انتخابات کے بعد تشدد سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسی ان مقدمات کی دوبارہ تحقیقات بھی کر رہی ہے جو پہلے حتمی رپورٹیں درج کر کے بند کر دیے گئے تھے۔

اہلکار کے مطابق اب تک ایسے 59 کیس کو دوبارہ کھولا گیا ہے اور تازہ تحقیقات شروع کی گئی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمل جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 2021 میں مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ریاست کے کئی اضلاع میں تشدد، حملے، دھمکیاں اور لوگوں کو بے گھر کرنے کے الزامات لگے تھے۔ ان واقعات نے بڑے پیمانے پر سیاسی تنازعہ کو جنم دیا اور مختلف سطحوں پر تحقیقات کا باعث بنے۔

اس ہفتے کے شروع میں، وزیر اعلی شبھیندو ادھیکاری نے ریاستی اسمبلی میں واضح کیا کہ 2021 کے اسمبلی انتخابات کے بعد انتخابی تشدد کے لیے 12,500 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ ان تمام معاملوں کی دوبارہ تحقیقات کی جائیں گی اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu