
نئی دہلی، 16 مئی (ہ س)۔ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2026 کے لیے ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔ دفاعی چیمپئن ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے اپنے مضبوط ویسٹ انڈین کور کو برقرار رکھتے ہوئے کیرون پولارڈ، نکولس پورن، سنیل نارائن اور عقیل حسین کو پھر سے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ گزشتہ سیزن کے فائنل میں پلیئر آف دی میچ رہے عقیل حسین بھی ٹیم کے ساتھ برقرار رہیں گے۔
دوسری جانب، اسٹار آل راونڈر آندرے رسیل اب سی پی ایل 2026 میں نئی فرنچائز جمائکا کنگز مین کی جانب سے کھیلتے نظر آئیں گے۔ ان کے ساتھ روومین پاویل بھی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔ پاویل ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے۔ اس سے پہلے انہوں نے 2022 میں جمائکا تلاواہس کو خطاب دلایا تھا۔
جمائکا کنگز مین نے 19 سالہ بائیں ہاتھ کے رسٹ اسپنر وتیل لاز کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ انڈر-19 ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے لاز نے پانچ میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں اور ویسٹ انڈیز کے سب سے کامیاب گیند باز رہے تھے۔
گیانا ایمیزون وارئیرز کے اہم اسپنر گڈاکیش موتی اب بارباڈوس ٹرائڈنٹس کی جانب سے کھیلیں گے۔ موتی نے گزشتہ سیزن میں عمران طاہر کے ساتھ شاندار شراکت نبھائی تھی اور ٹیم کو سی پی ایل اور گلوبل سپر لیگ کا خطاب دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ بارباڈوس نے ویسٹ انڈیز کے اوپنر برینڈن کنگ کو بھی ریٹین کیا ہے۔
گیانا ایمیزون وارئیرز نے موتی کی جگہ خیری پیئر کو شامل کیا ہے۔ ٹیم نے شمرون ہٹ مائر، شائی ہوپ، روماریو شیفرڈ اور شمر جوزف کو بھی برقرار رکھا ہے۔ اس کے علاوہ کوینٹن سیمپسن بھی ٹیم میں برقرار رہیں گے۔
سینٹ لوسیا کنگز نے روسٹن چیز اور میتھیو فورڈے کو واپس ٹیم میں شامل کیا ہے۔ وہیں، کیریبین کے ابھرتے ہوئے بلے باز جیویل اینڈریو اینٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز سے سینٹ لوسیا کنگز میں شامل ہوئے ہیں۔
سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے کائل میئرز، آندرے فلیچر اور ایلک اتھانازے کو ریٹین کیا ہے۔ جیسن ہولڈر بھی ٹیم کے ساتھ برقرار رہیں گے۔ اس کے علاوہ ٹیم نے سی پی ایل تاریخ کے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز جانسن چارلس کو بھی شامل کیا ہے۔ ایون لوئس اب فالکنز کے لیے کھیلیں گے۔
سی پی ایل 2026 کا انعقاد اس بار ریکارڈ آٹھ ممالک میں کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 7 اگست سے 20 ستمبر تک چلے گا اور اس کا ٹکراو ''دی ہنڈریڈ'' ٹورنامنٹ سے بھی ہوگا۔
سی پی ایل 2026: تمام ٹیموں کے اسکواڈ
اینٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز
الزاری جوزف، ایون لوئس، فبین ایلن، جیڈن سیلز، عامر جنگو، شمر اسپرنگر، جہمار ہیملٹن، رہکیم کارن وال، اینڈرسن فلپ، کریما گور، اینڈرسن مہاسے، جوشوا جیمز۔
بارباڈوس ٹرائڈنٹس
گڈاکیش موتی، شرفین ردرفورڈ، برینڈن کنگ، جیکری کارٹر، کدیم ایلن، ریمن سیمنڈز، شیڈرک ڈیسکارٹے، ذیشان موٹارا، جاکیم پولارڈ، جوہان لین، کوفی جیمز۔
گیانا ایمیزون وارئیرز
شمرون ہٹ مائر، روماریو شیفرڈ، شائی ہوپ، خیری پیئر، شمر جوزف، رونالڈو علی محمد، ویرا سامی پرمول، میتھیو نندو، جوناتھن وین لینگے، موندر ڈنڈیال، اسائی تھورن، کوینٹن سیمپسن۔
جمائکا کنگز مین
روومین پاویل، آندرے رسیل، کیمو پال، کیسی کارٹی، جڈیاہ بلیڈز، شاکیرے پیرس، اوڈین اسمتھ، وتیل لاز، رومین مورس، کرک میکنزی، کیلون پٹ مین، جیور رائل۔
سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس
جانسن چارلس، جیسن ہولڈر، کائل میئرز، آندرے فلیچر، کیون وکھم، اوبیڈ میکوئے، اشمیڈ نیڈ، یرمیاہ لوئس، ایلک اتھانازے، میکاہ میکنزی، نوین بدائسی، میکائل لوئس۔
سینٹ لوسیا کنگز
روسٹن چیز، جیویل اینڈریو، میتھیو فورڈے، کامل پورن، ڈیرن نیڈ، میک کینی کلارک، جوشوا بشپ، ڈیمین جوآکیم، کیون گیسٹن، اماری گڈرِج، جوہان یرمیاہ، اکیم آگسٹے۔
ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز
سنیل نارائن، نکولس پورن، کیرون پولارڈ، عقیل حسین، جسٹن گریوز، ڈومینک ڈریکس، جائیڈ گولی، ڈیکسٹر سوین، ٹیرنس ہینڈز، ناتھن ایڈورڈ، جوشوا ڈا سلوا، عبدالرحیم ٹاپن۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن

