Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سپر چیس کلاسک رومانیہ 2026: پرگیانانند نے ورلڈ چیمپئن شپ چیلنجر سندروف کو شکست دی

سپر چیس کلاسک رومانیہ 2026: پرگیانانند نے ورلڈ چیمپئن شپ چیلنجر سندروف کو شکست دی

بخارسٹ، 16 مئی (ہ س)۔ ہندوستان کے گرینڈ ماسٹر آر پرگیانانند نے گرینڈ چیس ٹور کے سپر چیس کلاسک رومانیہ 2026 کے دوسرے راونڈ میں جمعہ کو شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ورلڈ چیمپئن شپ چیلنجر جاوکھر سندروف کو کالے مہروں سے شکست دی۔

دفاعی چیمپئن پرگیانانند نے پہلے راونڈ میں فرانس کے علی رضا فیروزجا کے خلاف مشکل صورتحال سے ڈرا بچایا تھا۔ دوسرے راونڈ میں جیت درج کرنے کے بعد وہ 2 مقابلوں میں 1.5 پوائنٹس کے ساتھ ابتدائی برتری حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ پہلے راونڈ کی تمام پانچ بازیاں ڈرا رہی تھیں۔

یہ جیت پرگیانانند کے لیے بدلے جیسی بھی رہی، کیونکہ 2026 کینڈیڈیٹس ٹورنامنٹ میں سندروف نے انہیں دونوں مقابلوں میں ہرایا تھا۔ ان مقابلوں میں ازبکستان کے کھلاڑی سندروف نے گھوڑے کی قربانی دے کر جارحانہ کھیل دکھایا تھا۔

تاہم اس بار بھی سندروف نے گھوڑے کی قربانی دی، لیکن پرگیانانند نے پرسکون اور درست دفاع کرتے ہوئے اضافی مہرے کا فائدہ اٹھایا اور مقابلہ اپنے نام کر لیا۔

سپر چیس کلاسک رومانیہ 2026، دس کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جا رہا کلاسک راونڈ-رابن ٹورنامنٹ ہے اور یہ 2026 گرینڈ چیس ٹور کا دوسرا ٹورنامنٹ ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu